مشیر آر آر بھٹناگر نے قومی تعلیمی پالیسی 2020کی پیش رفت کا جائیزہ لیا

مشیر آر آر بھٹناگر نے قومی تعلیمی پالیسی 2020کی پیش رفت کا جائیزہ لیا

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سول سیکرٹریٹ میں محکمہ اعلیٰ تعلیم میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر آسانی سے عمل درآمد پر پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔ وائس چانسلرز یونیورسٹی آف کشمیر ، جامعہ جموں ، سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر ، سنٹرل یونیورسٹی آف جموں ، بی جی ایس بی یو ، ایس ایم وی ڈی یو ، کلسٹر یونیورسٹی سرینگر ، کلسٹر یونیورسٹی جموں ، ایس کیو اے ایس ٹی جموں سیکرٹری ایچ ای ڈی ، ڈائریکٹر آئی آئی ایم جموں ، ڈائریکٹر آئی آئی ٹی جموں ، ڈائریکٹر این آئی ٹی سرینگر ، جموں و کشمیر کے مختلف ڈگری کالجوں کے پرنسپلز اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کے دیگر متعلقہ عہدیداروں کے علاوہ ٹاسک فورس کے دیگر ممبران نے ذاتی طور یا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ میٹنگ میں مشاورتی عکاسیوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میٹنگ میں جے کے یو ٹی ریسرچ فاؤنڈیشن کے ذریعہ ملٹی ڈسپلنری ایجوکیشن ( ہیومینیٹیز اینڈ آرٹس کو سائینس ٹیکنالوجی ، انجینئرنگ اور ریاضی کے ساتھ مربوط کرنے ) ، پیشہ وارانہ تعلیم کی بحالی اور کیٹالیسنگ کوالٹی اکیڈمک ریسرچ جیسے پہلوؤں پر بھی گہرائی سے غور و خوض کیا گیا ۔ مشیر بٹھناگر نے کہا کہ NEP-2020 کا مقصد اعلیٰ تعلیم کی ترقی کے تمام پہلوؤں جیسے جدت ، تحقیقی پیشرفت اور دیگر متعلقہ شعبوں میں ہے جو بروقت مداخلت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پالیسی کے ذریعہ تعلیم کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک کی ضروریات کو بھی پورا کیا جائے گا ۔ مشیر نے شرکاء سے کہا کہ وہ ایکشن پلان کی موثر طریقے سے پیروی کریں تا کہ این ای پی کے مقاصد کو زمینی سطح پر بہتر نتائج کے حصول کیلئے حاصل کیا جا سکے ۔