سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے صلاح کار راجیو رائے بھٹناگر اور فاروق خان نے دیوالی کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے ۔اَپنے تہنیتی پیغامات میں صلاح کاروں نے کہا کہ یہ تہوار حق کی باطل پر فتح کی علامت ہے اور یہ تہوار ملک کی تہذیبی تاریخ کے اَعلیٰ اقدار کو اُجاگر کرتا ہے ۔مشیر نے اُمید ظاہر کی کہ یہ تہوار جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے امن، ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔










