مشیرراجیور ائے بھٹناگر نے ہمہامہ میں بی ایس ایف آئی ایف وی سی 2022 کے فائنل میچ کا مشاہدہ کیا

بڈگام / /لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے بی ایس ایف کیمپس کے شہید پروہت اسٹیڈیم میں فرنٹئیر ہیڈ کوارٹر ، بی ایس ایف کشمیر کے زیر اہتمام بی ایس ایف انٹر فرنٹئیر والی بال مقابلہ ( آئی ایف وی سی ) 2022 کے فائنل میچ کا مشاہدہ کیا ۔ 27 ستمبر کو شروع ہونے والے اور آج اختتام پذیر ہونے والے اس میگا اسپورٹس ایونٹ میں بی ایس ایف کے مختلف محاذوں ( کشمیر ، جموں ، پنجاب ، راجستھان ، گجرات ، جنوبی بنگال ، شمالی بنگال گوہاٹی ، میگھالیہ ، تریپورہ ، میزورم اور کیچھر) کی 11 ٹیموں نے حصہ لیا ۔ اس عظیم الشان تقریب کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر بٹھناگر نے مقابلے کے دوران بہادر سرحدی جوانوں کی طرف سے دکھائے گئے کھیلوں کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ ایسی تقریبات میں باقاعدگی سے شرکت کریں کیونکہ اس سے وہ تناؤ سے پاک رہتے ہیں اور صحت بھی بہتر ہوتی ہے ۔ بی ایس ایف کی تعریف کرتے ہوئے مشیر نے کہا کہ ان تقریبات کے انعقاد سے فورس ہر محاذ پر اپنی قابلیت اور لگن کو ثابت کرتی ہے چاہے وہ آپریشنل ہو ، تربیتی ہو یا سماجی ہو ۔ انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بی ایس ایف سنٹر والی بال ٹیم میں منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ۔ پنجاب اور جنوبی بنگال فرنٹئیر کی ٹیموں نے چیمپین شپ کے فائنل میں جگہ بنائی اور جنوبی بنگال فرنٹئیر نے ایک انتہائی قریبی معرک میں سالانہ بی ایس ایف انٹر فرنٹئیر والی بال چیمپین شپ ٹرافی جیت لی ۔ آئی جی بی ایس ایف کشمیر فرنٹئیر راجہ بابو سنگھ ، افسران اور بی ایس ایف کے تمام رینک ، ان کے اہل خانہ ، اسکول کے بچوں سمیت دیگر نے میچ دیکھا اور ساتھ ہی مشیر بٹھناگر کے اعزاز میں بینڈ کی سلامی بھی پیش کی ۔ تقریب کے آخر میں تمام ٹیموں کی جانب سے شاندار مارچ پاسٹ کا انعقاد کیا گیا اور مشیر نے جیتنے والوں کو میڈلز اور ٹرافیاں پیش کیں ۔