رام بن//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نےرام بن کا دورہ کیا تاکہ شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ ٹرسٹ کے زیر تعمیر چندر کوٹ میں یاتری نواس کے تعمیراتی کام کی پیش رفت اورضلع کے بنائے ہولڈنگ پوائنٹس کا جائزہ لیا جاسکے۔ اِس موقعہ پر چیئرپرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل شمشاد شان، ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت الاسلام ، ایس ایس پی پی ڈی نیتیا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہربنس لال ، سپر اِنٹنڈنٹ اِنجینئر جے پی ڈی سی ایل سرکل بٹوت اصغر حسین ، ایگزیکٹیو اِنجینئران اور دیگر سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔مشیر بصیر خان نے یاتری نواس میں پانی اوربجلی کی فراہمی ، سیکورٹی اور پارکنگ کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ کام کے معیاراورمقررہ وقت کے اَندر مکمل کرنے کو یقینی بنائیں۔ایگزیکٹیو اِنجینئر سی پی ڈبلیو ڈی نے مشیرموصوف کو جانکاری دی کہ یاتری نواس 23.3کنال اَراضی پر 32.16کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے اور یاتری رہائشی کمپلیکس میں پری اِنجینئر ڈ ڈھانچے سے بنی سترہ تین منزلہ ڈار میٹریز ہوں گی۔اُنہوں نے مشیر موصوف کو جانکاری دی کہ ضرورت پڑنے یا کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میںزائد اَز 4500 لوگ اِس یاتری نواس میں بیک وقت یہاں رہ سکیں گے ۔دریں اثنا، مشیر بصیر احمد خان نے کہا کہ اِس یاتری نواس منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک بریک ڈائون کی صورت میںجموں ۔ سری نگر قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے لوگوں کی سہولیت فراہم کرنے میں مددملے گی۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن کو ہدایت دی کہ وہ سرمائی موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر طرح کے راحت سینٹروں کو فعال بنائیں۔اُنہوں نے کہا کہ یہ ڈیزاسٹر سینٹر قومی شاہراہ پر اچانک روڈ بلاک ہونے کی صورت میں درماندہ مسافروں کے لئے مدد گار ثابت ہوں گی ۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ یہ ڈیزاسٹر سینٹر اَچھی طرح سے لیس ہونا چاہیے اور تمام سہولیات دستیاب ہونی چاہئیں جن میں کمبل ، ہیٹنگ ، گیس ، طبی سہولیات ،خوراک ، فسٹ ایڈ سینٹر ، ہائی مسٹ لائیٹس ، پارکنگ سہولیات شامل ہیں بالخصوص رام بن اور بانہال پر ہونا چاہیئے ۔ ہر کیمپ کے لئے ایک اِنچارج ہونا چاہیئے جو درماندہ مسافروں کو محفوظ اور آرام دہ قیام کے لئے درکا رتمام سہولیا ت فراہم کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے مشیر موصوف کو جانکاری دی کہ ضلعی اِنتظامیہ نے مسافروں کے لئے اِنعقاد کی گنجائش بڑھانے کے لئے مؤثر اِقدامات کئے ہیں اور ان کو مقررہ ٹائم لائین کے مطابق مکمل طور پر فعال بنایا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے ضلع میں پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے کام کا بھی جائزہ لیا ۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ تمام تاریں ، بوسیدہ کھمبے اور کنڈکٹر فوری طور پر بدل دئیے جائیں تاکہ سرمائی موسم میں صارفین کو بغیر کسی پریشانی کے بجلی فراہم کی جاسکے۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ تمام برقی راہداریوں کے ساتھ درختوں کی شاخ کاٹ دی جائے تاکہ بالائی علاقوں میں بھاری برفباری کی وجہ سے بجلی کی لائنوں کا سنیپنگ کم سے کم ہو۔اُنہوں نے اَفسران کو مزید ہدایت دی کہ وہ حالیہ میٹنگوں میں پہلے سے دی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔










