سری نگر//مشن یوتھ جموںوکشمیر نے ہونہار طالبات کے لئے لیفٹیننٹ گورنر سکالرشپ کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔یونیورسٹیوں اور کالجوں میں پوسٹ گریجویٹ کورسوں کے لئے ایک لاکھ روپے کے وظیفے فراہم کی جائیں گی۔ سی اِی او مشن یوتھ اور سیکرٹری قبائلی اَمور محکمہ ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے کہا کہ محکمہ خزانہ سے منظوری حاصل کرنے کے بعد مشن یوتھ سوسائٹی نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے پسماندہ لڑکیوں کے لئے سکالر شپ کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کے جاری کردہ اَعلان کے مطابق ایل جی سپر 75سکالر شپ کے لئے رہنما خطوط اور ہونہار طالب علموں کی درخواستیں طلب کی گئیں۔ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے مزید کہا کہ 75تسلیم شدہ طالب علموں کو سرکاری تسلیم شدہ منسلک کالجوں اور یونیورسٹیو ں میں پوسٹ گریجویشن اور اَیدوانس سٹیڈی کورسوں کو کرنے پر ایک ایک لاکھ روپے کے وظیفے دئیے جائیں گے ۔اُمید واروں کی سکریننگ نوٹیفائیڈ کٹ آف تاریخ تک موصول ہونے والی آن لائن درخواستوں کی بنیاد پر کی جائے گی۔واضح رہے کہ ایل جی سپر 75سکالر شپ کا مقصد معاشرے کے پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت طالبات کو اِن کی تعلیمی خواہشات پر عمل پیرا ہونے کے لئے مالی مدد فراہم کرنا ہے ۔ اہلیت کے معیار میں جموںوکشمیر یوٹی کا رہائشی 30برس سے کم عمر ، خطہ افلاس سے نیچے / ترجیحی گھریلو زُمرے سے تعلق رکھتا ہے۔ طلباء کو پی جی کورسوں کے لئے سکالرشپ فراہم کی جائے گی جس میں مطالعہ اور تحقیق شامل ہیں۔ اس سکیم کے تحت صرف باقاعدہ وضع کورسوں کا احاطہ کیا جائے گا۔مشن یوتھ نے مزید مطلع کیا ہے کہ والدین یا روٹی کمانے والے خاندان کے کسی فرد کو کھو جانے والی طالبات کے لئے 10فیصدسکالرشپ کوٹا مختص کیا گیا ہے تاکہ اہلیت کے دیگر معیار کو پورا کیا جاسکے۔ مزید برآں خاندان کی آمدنی سے قطع نظر 40فیصد یا جسمانی طور معذور PwDs (معذور افراد) کے تحت خصوصی طور پر اہل لڑکیوں کے لئے 4فیصدسکالرشپ مخصوص کردی گئی ہیں۔درخواست گزار مشن یوتھ پورٹل http://www.jkyouthportal.inپر رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔تعلیم اور اہلیت سے متعلق معاون دستاویزات اَپ لوڈ کرنے کے لئے آن لائن درخواست کو پُرکرنے کے لئے پورٹل پر ایک خصوصی فارم تشکیل دیا گیا ہے۔ سکالرشپ کے لئے اِندراج کی آخری تاریخ 2 ؍اگست 2021 ء ہے۔سپیشل ڈیوٹی آفیسر مشن یوتھ ، تابِش سلیم کو سکالرشپ سکیم کے لئے نوڈل آفیسر نامزد کیا گیا ہے۔










