سری نگر//مشن یوتھ جموںوکشمیر نے ہنرمند گریجویٹ طلاب کے لئے خصوی سکالرشپ سکیم ’’ سپر 75 بوائز‘‘ شروع کی ہے ۔ اِس نے مستعد طلاب کے لئے لیفٹیننٹ گورنر سکالر شپ ایوارڈ کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں ۔یونیورسٹیوں اور کالجوں میں پوسٹ گریجویٹ کورسوں کے لئے ایک لاکھ روپے کے وظیفے فراہم کی جائیں گی۔یہ اِس ہفتے کے شروع میں طالب علموں کے لئے شروع کردہ سکیم ہے ۔مشن یوتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے سکیم کے تحت 150 ہونہار طلاب کو سہولیت فراہم کرے گا۔ سی اِی او مشن یوتھ اور سیکرٹری قبائلی اَمور محکمہ ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے کہا کہ محکمہ خزانہ سے منظوری حاصل کرنے کے بعد مشن یوتھ سوسائٹی نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے پسماندہ لڑکوںکے لئے سکالر شپ کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کے جاری کردہ اَعلان کے مطابق ایل جی سپر 75 سکالر شپ کے لئے رہنما خطوط اور نوجوانوں کی طرف سے پیش کی گئی مانگ کی بنیاد پر سکالر شپ سکیم میں توسیع کی گئی ہے تاکہ طلباء کی تعداد برابر ہو ۔آن لائن موڈ کے ذریعے سکیم کے تحت درخواستیں طلب کی گئیں۔ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے مزید کہا کہ 75 تسلیم شدہ طالب علموں کو سرکاری تسلیم شدہ منسلک کالجوں اور یونیورسٹیو ں میں پوسٹ گریجویشن اور اَیدوانس سٹیڈی کورسوں کو کرنے پر فی کس طالبہ اور طالب علم کو ایک ایک لاکھ روپے کے وظیفے دئیے جائیں گے ۔اُمید واروں کی سکریننگ نوٹیفائیڈ کٹ آف تاریخ تک موصول ہونے والی آن لائن درخواستوں کی بنیاد پر کی جائے گی۔واضح رہے کہ ایل جی سپر 75 سکالر شپ کا مقصد معاشرے کے پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت طالبات کو اِن کی تعلیمی خواہشات پر عمل پیرا ہونے کے لئے مالی مدد فراہم کرنا ہے ۔ اہلیت کے معیار میں جموںوکشمیر یوٹی پشتنی باشندہ 30 برس سے کم عمر ، خطہ افلاس سے نیچے / ترجیحی گھریلو زُمرے سے تعلق رکھتا ہے۔ طلباء کو پی جی کورسوں کے لئے سکالرشپ فراہم کی جائے گی جس میں مطالعہ اور تحقیق شامل ہیں۔ اس سکیم کے تحت صرف باقاعدہ وضع کورسوں کا احاطہ کیا جائے گا۔مشن یوتھ نے مزید مطلع کیا ہے کہ والدین یا روٹی کمانے والے خاندان کے کسی فرد کو کھو جانے والی طالبات کے لئے 10فیصدسکالرشپ کوٹا مختص کیا گیا ہے تاکہ اہلیت کے دیگر معیار کو پورا کیا جاسکے۔ مزید برآں خاندان کی آمدنی سے قطع نظر 40فیصد یا جسمانی طور معذور PwDs (معذور افراد) کے تحت خصوصی طور پر اہل لڑکیوں کے لئے 4فیصدسکالرشپ مخصوص کردی گئی ہیں۔درخواست گزار مشن یوتھ پورٹل http://www.jkyouthportal.inپر رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔تعلیم اور اہلیت سے متعلق معاون دستاویزات اَپ لوڈ کرنے کے لئے آن لائن درخواست کو پُرکرنے کے لئے پورٹل پر ایک خصوصی فارم تشکیل دیا گیا ہے۔ سکالرشپ کے لئے اِندراج کرنے کی آخری تاریخ 7؍اگست 2021 ء ہے۔ او ایس ڈی مشن یوتھ ، تابِش سلیم کو سکالرشپ سکیم کے لئے نوڈل آفیسر نامزد کیا گیا ہے۔










