مشن ڈائریکٹر جل شکتی نے ڈویژنوں کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

مشن ڈائریکٹر جل شکتی نے ڈویژنوں کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

سری نگر//مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن ( جے جے ایم )جموں و کشمیر خورشید احمد شاہ نے بذریعہ ورچیول موڈ جموں و کشمیر کے جل شکتی (پی ایچ ای) ڈویژنوںکی جائز ہ میٹنگ طلب کی۔ میٹنگ میں چیف اِنجینئر جل شکتی (پی ایچ ای) کشمیر، متعلقہ حلقوں کے سپراِنٹنڈنگ اِنجینئروں، تمام سول اور میکنیکل ڈویژنوں کے ایگزیکٹیو اِنجینئروں اور مشن ڈائریکٹوریٹ کے افسران نے شرکت کی۔میٹنگ کے شروعات میں مشن ڈائریکٹر نے حالیہ صورتحال سے متاثرہ علاقوں میں واٹر سپلائی سکیموں کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ فیلڈ رِپورٹوں کے مطابق جموں و کشمیر میں تمام واٹر سپلائی سکیمیں معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔مشن ڈائریکٹر نے جل جیون مشن کے تحت سکیموں کی تکمیل کا ڈویژن وار جائزہ بھی لیا اور 2025 کے اِختتام تک تمام منصوبوں کی تکمیل کے لئے مقررہ ڈیڈ لائن کی توثیق کی۔ اُنہوں نے حال ہی میں تعینات ہوئے سپراِنٹنڈنگ انجینئروں کو ہدایت دی کہ وہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیں اور کاموں کی پیش رفت کا ہر پندرہ دِن بعد جائزہ لیں تاکہ سکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔میٹنگ میں گزشتہ برس’’ ہر گھر جل‘‘سرٹیفکیشن حاصل کرنے والے دیہات کی پیش رفت اور یونین ٹریٹری میں قائم واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹروں کے ذریعے انجام دی جا رہی پانی کے معیار کی نگرانی اور تجزیہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔