مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن نے پی ایچ اِی ڈویژنوں سے دیہی پائپڈ واٹرسپلائی سکیموں سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر زور دیا

مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن نے پی ایچ اِی ڈویژنوں سے دیہی پائپڈ واٹرسپلائی سکیموں سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر زور دیا

سری نگر//مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن جموں و کشمیر خورشید احمد شاہ نے آج تمام اَضلاع کے ساتھ بذریعہ ورچیول موڈ ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ کے شروعات میں مشن ڈائریکٹر نے ان دیہی پائپڈ واٹر سپلائی سکیموں کی تفصیلات دریافت کیں جہاں متعدد سکیمیں ایک ہی گاؤں یا بستیوں کو پانی فراہم کر رہی ہیں۔مشن نے تمام ڈویژنوںپر زور دیا کہ وہ ان ’مدر۔چائلڈ سکیمز‘ کی معلومات فراہم کریں تاکہ مرکزی وزارت جل شکتی، نیشنل جل جیون مشن کی ہدایات کے مطابق ان سکیموں کے لئے ایک منفرد آئی ڈِی تشکیل دی جا سکے۔ میٹنگ میں یقین دہانی کی گئی کہ اس حوالے سے درکار معلومات جلد فراہم کی جائیں گی۔ مشن ڈائریکٹر نے ایگزیکٹیو اِنجینئروں کو ہدایت دی کہ اِس عمل کوفوری بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ اِن سکیموں کے لئے مستقبل میں فنڈنگ یقینی بنائی جا سکے۔مشن ڈائریکٹر نے ہر گھر جل رِپورٹ شدہ اور تصدیق شدہ دیہات کی ڈویژن وار صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے ہدایت دی کہ جو سکیمیں فزیکل طور پر مکمل ہو چکی ہیں انہیں سب سے پہلے رپورٹ کیا جائے۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ جن دیہات میں فنکشنل ہاؤس ہولڈ ٹیپ کنکشن (ایف ایچ ٹی سی) مکمل ہو چکے ہیں اور جنہیں’’ہر گھر جل‘‘ کے طور پر رپورٹ نہیں کیا گیا، اس فرق کو جلدہی پُر کیا جائے گا۔ مشن ڈائریکٹر نے اَضلاع کو ہدایت دی کہ 15؍ اگست سے 2 ؍اکتوبر 2025 ء کے دوران وزارت جل شکتی کی ہدایات کے مطابق خصوصی گرام سبھائیں منعقد کر کے ’’ہر گھر جل‘‘ رپورٹ شدہ دیہات کی تصدیق کریں۔اُنہوں نے جے جے ایم کے تحت ضلع آن لائن ڈیش بورڈوں کے لئے پنچایت سیکرٹریوںکی آئی ڈی بنانے کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ انہیں بتایا گیا کہ پنچایت کارکنوں کی آئی ڈِی بنانے کا عمل جاری ہے۔ مشن ڈائریکٹر نے ڈویژنوں کو ہدایت دی کہ وہ پنچایت سیکرٹریوں کو ڈِسٹرکٹ واٹر اینڈ سینی ٹیشن مشن (ڈِی ڈبلیو ایس ایم) ڈیش بورڈ پر شامل کرنے کے عمل کو تیز کریں۔میٹنگ میں سپراِنٹنڈنگ اِنجینئرز (ہائیڈرالک) سرکلز، تمام ڈویژنوںکے ایگزیکٹیو انجینئروں، چیف اِنجینئر پی ایچ اِی جموں/کشمیر کے ٹیکنیکل افسران اورمشن ڈائریکٹوریٹ جل جیون مشن جموںوکشمیر کے اَفسران نے شرکت کی۔