مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن جموں وکشمیر نے ضلع اودھمپور میں واٹر سپلائی سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

اودھمپور// مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن جموں و کشمیرخورشید احمد شاہ نے ضلع اُودھمپور میں واٹرسپلائی سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں سپراِنٹنڈنگ اِنجینئر اُودھمپور سرکل، ایگزیکٹیو اِنجینئر پی ایچ اِی ڈویژن اُودھمپور، مشن ڈائریکٹوریٹ کے اَفسران، اے اِی ایز اور جے ایز نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر مشن ڈائریکٹر کو ضلع میں جاری مختلف سکیموں کی صورتحال کے بارے میں ایک تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے آگاہ کیا گیا۔جل جیون مشن کے تحت 161 سکیموں کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ پی ایچ اِی ڈویژن اُودھمپور سے متعلق 430 الاٹ کئے گئے کاموں میں سے اَب تک 199 کام مکمل کئے جا چکے ہیں جبکہ باقی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اِن سکیموں کی عمل آوری میں شامل اجزأ میں کھودے گئے کنویں، بور ویلز، ریپڈ سینڈ فلٹریشن پلانٹس (آر ایس ایف پی)، اوور ہیڈ ٹینک (او ایچ ٹی )، سلو سینڈ فلٹریشن پلانٹس (ایس ایس ایف پی) اور پائپ نیٹ ورکس شامل ہیں۔انہیں بتایا گیا کہ کل 99,928 گھریلو یونٹوں میں سے 79,081 گھرانوں کو فنکشنل ہاؤس ہولڈ ٹیپ کنکشنز (ایف ایچ ٹی سیز) فراہم کئے جا چکے ہیں۔مشن ڈائریکٹر نے اَفسران پر زور دیا کہ ضلع میں باقی رہ جانے والے فنکشنل ہاؤس ہولڈ ٹیپ کنکشنز (ایف ایچ ٹی سیز) فراہم کرنے کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔ اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ نیشنل جل جیون مشن (این جے جے ایم) کے مقرر کردہ پروٹوکول کے مطابق باقی رہ جانے والی ’ہر گھر جل‘ رِپورٹ شدہ بستیوں کی تصدیق کی جائے۔ایم ڈِی کو یہ بھی بتایا گیا کہ 7,987 کلومیٹر بچھائی گئی پائپ لائن میں سے 6,168 کلومیٹر کو پی ایم گتی شکتی پورٹل پر میپ کیا جا چکا ہے۔ 304 پانی کے ذرائع اور 381 واٹر سپلائی اثاثوں کو جیو ٹیگ کیا جا چکا ہے۔مشن ڈائریکٹر نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ باقی رہ جانے والے ذرائع اور اثاثوں کی میپنگ اور جیو ٹیگنگ مکمل کی جائے تاکہ بنیادی ڈھانچے اور سکیموں سے متعلق معلومات عوامی ڈومین میں دستیاب ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس سے کاموں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پانی کی سپلائی اثاثوں کی منصوبہ بندی، نفاذ اور نگرانی میں کمیونٹی کی شمولیت بڑھے گی جو کہ جل جیون مشن کا بنیادی مقصد ہے۔بعد میںجل جیون مشن کی عمل آوری میں شامل ٹھیکیداروں کے ایک وفد نے مشن ڈائریکٹر سے ملاقات کی اور بڑھتی ہوئی واجبات کے بارے میں اُنہیں آگاہ کیا۔مشن ڈائریکٹر نے اُنہیں یقین دہانی کی کہ وہ ان کے جائز مطالبات کومرکزی وزارت جل شکتی،ڈرنکنگ واٹر اینڈ سینی ٹیشن تک پہنچانے میں مکمل تعاون کا یقین دِلایا۔