مسلمان مساوات کو قائم رکھے ،مستحق لوگوں کی مدد کیلئے آگے آئے:امام کعبہ

مسلمان مساوات کو قائم رکھے ،مستحق لوگوں کی مدد کیلئے آگے آئے:امام کعبہ

سرینگر//آپس میں مساوات ہمدردی قائم رکھنے معاشرے میں عداوت نفرت کوختم کرنے تکبر سے پرہیز کرنے یتموں بیواؤں مسکینوں کی دستگیری کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے امام کعبہ نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ اپنے دینی فرائض صدق دلی کے ساتھ انجام دے اور انسان انسانیت کی خدمت کرنے میںکوئی بھی دقیقہ فرگزاشت ناکرے دین اسلا م محبت رواداری ایک دوسرے کی مدد کرنے کی تلقین کرتاہے اور دنیاکے ہر مسلمان کی یہ خواہش ہونے چاہئے کہ وہ فریضہ حج ادا کرے ۔اے پی آ ئی کے مطابق امام کعبہ شیخ بدر بن شیخ عبدالعزیز نے وقوف عرفہ پراپنے خطاب کے دوران دنیا بھر کے مسلمانوں اور فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ آ پس میں مساوات ہمدردی قائم رکھے اپنی نمازوں کودرست کرے اور نمازیں اداکرنے کی عادت ڈالے ۔انہوںنے کہا کہ مسلمانوں پریہ لازم ہے کہ وہ غیرمسلموں کے ساتھ نرمی اور رواں داری کامظاہراہ کرے اسلام ایک آفاقی پیغام ہے جس میں انصاف ہمدردی مساوات شامل ہے اور مسلمانوں سے تلقین کی گئی ہے کہ وہ کبھی بھی ادب اخلاق انسانیت شرافت سے اپنادامن ناچھڑائے مظلوم قوموں کی مدد کرے اور ان کے ہرمشکل کاازالہ کرنے کی خاطر اپناتعاون فراہم کرے ۔امام کعبہ نے اپنے خطاب کے دوران معاشرے سے عداوت بغض نفرت کوختم کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ ہرایک مسلمان کوچاہئے کہ وہ اللہ کی رضاکے لئے دوسرے کومعاف کرے اس سے بڑھ کراور کوئی نیکی نہیں ہے اپنے خطاب کے دوران مسلمانوں پرزور دیاکہ وہ یتیموں بیواؤں مستحق لوگوں کاخیال رکھے اور ا ن کی مدد کے لئے بار بار آگے آ ئے اسلام نے ہمیں انسانیت اور انسانیت کی خدمات کادر س دیاہے گوراہویاکالاعجمی ہویاعربی ہرایک انسان اللہ کابندہ ہے اور مسلمانوں پریہ فرض ہے اور یہ ان کی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ ایسے افراد کی مدد کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت ناکرے ۔اپنے خطاب کے دوران انہوںنے مسلمانوں سے تلقین کی کہ وہ تکبر غرور اور گمنڈ سے پرہیز کرے یہ ایسی چیزیں ہے جوانسان کوعرش سے گراکرفرش پربٹھا دیتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلمانوںکی روایت رہی ہے کہ انہوںنے صرف ایک چیز پرہمیشہ گمڈ کیاہے کہ وہ اللہ کے بندے ہے اور رسول ﷺکے امتی ا سکے بغیرمسلمانوں کے پاس کسی بھی چیز کاگمنڈ تکبر عداوت نہیں ہونی چاہئے اللہ گمڈ اور تکبرکرنے والوں کوپسند نہیں کرتاہے ہم سب خداکے بندے ہے او را نکے دربار میں وہی بڑا ہے جسکے اعمال اچھے ہے جسکی کارکردگی بہترہے جوخداسے ڈرتاہے جواسواء حسنہ کواپناتاہے۔ امام کعبہ نے مسلمانوں سے تلقین کی کہ وہ آپس میںاتفاق کامظاہراہ کرے تاکہ غیرمسلمان پرحاوی ناہوجائے۔ انہوںنے کہاکہ دین اسلام کے خلاف سازشیں بھی ہورہی ہے تاہم یہ سازشیں نہ کبھی کامیاب ہوئی ہے اور نہ ہی مستقبل میں انشاء اللہ کامیاب ہوسکتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ دنیاکے مسلمان کی یہ خواہش ہونی چاہئے کہ ایک بار فریضہ حج ادا اکریں۔ انہوںنے لوگوں سے تلقین کی کہ جس علاقے میں کروناوائرس کی بیماری پھوٹ پڑی ہے وہ اس سے باہرناجائے اوراس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے جوگائڈلائن مقررکی گئی اس پرمن وعن عمل کرے ۔انہوںنے مسلمانوں پرزور دیاکہ وبائی بیماری کے خاتمے کے لئے خصوصی دعاؤں کااہتمام کرے تاکہ عالم انسانیت کواس وبائی بیماری سے چھٹکارا مل سکے ۔