افغانستان سے لایا گیااسلحہ کشمیر میںبرآمدکرنے کے واقعات میں اضافہ: جنرل منوج مکند نروانے

مسلح ڈرون خطروں سے نمٹنے کیلئے فوج صلاحیت بڑھا رہی ہے:جنرل نروانے

سرینگر//فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروانے نے کہا ہے کہ مسلح ڈرونوں کے خطروں سے نمٹنے کیلئے فوج موثر صلاحیت تیارکررہی ہے۔ کے این ایس کے مطابق جنرل نروانے نے کہاکہ ’ہم نے چند اقدامات کئے ہیں اور فوج اس ابھرتے ہوئے خطرے سے آگاہ ہے، ہم ایسی صلاحیت تیار کررہے ہیں جو دونوں متحرک اور غیر متحرک طور پر ڈرونوں کے خطروں سے نمٹ سکے، خواہ وہ ریاست کے حمایت یافتہ عناصر ہو یا خود ریاست کے‘۔جنرل نروانے نے کہاکہ ڈرونوں کو سٹیٹ اور نان سٹیٹ ایکٹرتیزی سے استعمال کرینگے۔ جموں میں حالیہ ڈروں حملوںکے تناظر میںتھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے فوجی سربراہ نے کہاکہ ’ڈرونوں کی آسانی کی فراہمی کی وجہ سے سیکورٹی فورسز کیلئے پیچیدگیوں اور چلینجوں میں اضافہ ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ فوج جارحانہ اور دفاعی صورتوں میں ڈرون کا استعمال اور ڈرون مخالف نظاموں کا مقابلہ کرنے کیلئے توجہ مرکز کئے ہوئے ہے۔جنرل نروانے نے کہاکہ امن اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کیلئے ہمیشہ عناصر موجود ہوتے ہیں اور ہمیں ان کامقابلہ کرنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ کوئی دراندازی نہیں ہوئی ہے اور کشمیر میںجنگجوئوں کی تعداد کم ہے لہذا عسکریت پسندی سے متعلق واقعات کم ہوئے ہیں۔ جنرل نروانے نے کہا کہ ’’جموں وکشمیر میں انسداد دہشت گردی اور انسداد دراندازی کیلئے مضبوط گرڈ ہے اورامن و سکون کو یقینی بنانے کیلئے آپریشن جاری رہینگے‘‘۔جنرل نروانے نے کہاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حد متارکہ پر جنگ بندی معاہدے کے بعد کوئی دراندازی نہیں ہوئی ہے۔