حرمین شریفین میں رمضان المبارک کی تراویح میں لاکھوں افرادکی شرکت
سرینگر//سعودی عرب میں مسجد الحرام کے صحن مبارک میں زائرین کی بڑی تعداد نے روحانیت کے ماحول میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ افطار کیا۔ اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے۔وائس آف انڈیا کے مطابق سعودی عرب میں مسجد الحرام کے صحن مبارک میں زائرین کی بڑی تعداد نے روحانیت کے ماحول میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ افطار کیا۔ اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے۔غروب آفتاب سے قبل زائرین کی بڑی تعداد مسجد الحرام کے صحن میں بچھائے گئے دسترخوان پہنچی جبکہ رضاکار زائرین کی خدمت اور افطاری فراہم کرنے میں مصروف رہے۔حرم کے صحن میں ماہ مبارک کے پہلے دن افطار دسترخوان اسلامی اخوت، باہمی بھائی چارگی اور یگانگت کی منظر کشی کررہے تھے۔حرم کے صحن میں موجود رضا کار روزہ داروں کو افطار پیش کرنے کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لینے کی کوشش کررہے تھے۔ حکومتی اور نجی اداروں کی زیرنگرانی پرسکون ماحول اور زائرین کے دعاؤں اور اذکار کے درمیان افطار مکمل کیا گیا۔ مسجد الحرام کی صفائی پر مامور کارکنوں نے افطار ختم ہونے کے بعد مختصر دورانئے میں دسترخوانوں کو سمیٹ لیا تاکہ ہزاروں زائرین نماز مغرب کی ادائیگی کرسکیں۔دریںا ثناء رمضان المبارک کے آغاز پر گزشتہ رات لاکھوں افراد نے حرمین شریفین میں نماز تراویح ادا کی۔ مسجد قبلتین اور مسجد قبا میں بھی پہلی تراویح ادا کی گئی۔حرمین شریفین میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح میں لاکھوں افرادکی شرکت رمضان المبارک کے آغاز پر گزشتہ رات لاکھوں افراد نے حرمین شریفین میں نماز تراویح ادا کی۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ میں لاکھوں نمازیوں نے رمضان المبارک کی پہلی تراویح ادا کی۔سعودی عرب میں آج پہلا روزہ ہے۔مسجد الحرام میں مکہ مکرمہ کے باہر سے آنے والے زائرین کے لیے پانچ پبلک ٹرانسپورٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔رواں سال بھی رمضان المبارک کے دوران مکہ معظمہ، مدینہ منورہ اور جدہ کے لیے روزانہ ٹرین سروس چلائی جائے گی۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کے تمام شہریوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دی ہے۔مکہ مکرمہ کے باہر سے آنے والے زائرین کے لیے پانچ پبلک ٹرانسپورٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔جاریہ سال بھی رمضان میں مکہ، مدینہ اور جدہ کے لیے یومیہ ٹرینیں چلانیکا پروگرام جاری کیا گیا ہے۔










