editorial

مسافر گاڑیوں میں اورلوڈنگ سے لوگ پریشان

مسافر گاڑیوں میں حد سے زیادہ اورلوڈنگ کے نتیجے میں لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہوا جبکہ متعلقہ محکمہ کی خاموشی سے خود غرض ٹرانسپورٹروں کے حوصلے بلند ہورہے ہیں اور وہ گاڑیوں میں مسافروں کو جانوروں کی طرح لا د رہے ہیں۔مختلف علاقوں کی طرف آنے جانے والی مسافر گاڑیوں میں اورلوڈنگ کی جانب سے لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گاڑیوں میں سوار بچے خواتین و ضعیف العمر افراد کو اورلوڈنگ کی وجہ سے مشکلات درپیش آئی۔ اس دوران نمائندے نے بتایا کہ محکمہ ٹریفک کی جانب سے غفلت شعاری کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کے حوصلے بلند ہورہے ہیں جس کی وجہ سے وہ گاڑیوں میں مسافروں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونک رہے ہیں۔ جبکہ بے ہنگم اورلوڈنگ سے سڑک حادثات رونماء ہونے کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے۔ مسافر گاڑیوں کے اندر اور باہر مسافرو آویزا رہتے ہیں۔جموں کے مختلف علاقوں سے بٹھنڈی، نروال، سنجواں، باجالٹا، گاندھی نگر، بہوری، نگروٹا کی طرف لوگوں کی بڑی تعداد رخ کرتی رہتی ہے جبکہ خود غرض ٹرانسپورٹروں نے مسافروں کو گاڑیوں میں جانوروں کی طرح ہانکا۔مسافرگاڑیوں کی چھتوں اور گاڑیوں کی سیڑھیوں پر باہر کی اور لیٹکتے دیکھے گئے جو ان کے زندگی کیلئے شدید خطرہ ہے۔ ادھر گاڑیوں میں اور لوڈنگ پر قابو پانے کیلئے محکمہ ٹریفک بْری طرح سے ناکام دکھائی دے رہا ہے۔ تاہم ٹریفک اہلکاروں کا کہنا ہے محکمہ کے اہلکار ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانے میں مصروف عمل ہیں۔