ممبئی /یواین آئی// ممبئی میں واقع مساجد، درگاہوں اور مدارس پر سے لاؤڈ اسپیکر اتارنے اور اہم دستاویزات جمع کرانے کے ممبئی پولس کے نوٹس کے خلاف وکرولی پارک سائٹ کی مساجد کے ذمہ داران نے اے پی سی آر نے آج ممبئی ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن داخل کی۔ قومی صدر سینئر ایڈوکیٹ یوسف حاتم مچھالا کی رہنمائی اور اے پی سی آرمہاراشٹرا کے نائب صدر ایڈوکیٹ آن ریکارڈ عبدالکریم پٹھان کی مدد سے یہ کارروائی کی گئی۔ ایگزیکٹیو صدراے پی سی آر مہاراشٹرامحمد اسلم غازی نے کہاکہ اے پی سی آر 19ریاستوں اور مہاراشٹرا کے 25 اضلاع کی زیریں عدالتوں ، کئی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں تحفظ انسانی حقوق کیلئے 3000 سے زائد مقد مے دیکھ رہی ہے۔










