Union Minister of Ayush and Ports, Shipping & Waterways, Shri Sarbananda Sonowal visited Ganderbal

مرکزی وزیر نے گاندربل میں بی یو ایم ایس اور جی یو ایم سی اور ایچ کورس کا اِفتتاح کیا

گاندربل //آیوش ، بندر گاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونو ال نے ضلع گاندربل کا دورہ کیا او روہاں اُنہوں نے گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج اور ہسپتال کے بی یو ایم ایس ( بیچلر آف یونانی میڈیسن اینڈ سرجری ) کورس کے جی یو ایم سی اور ایچ نواب باغ گاندربل میں پہلے بیچ کا اِفتتاح کیا۔اِس تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بذریعہ ورچیول موڈ حصہ لیا۔اِس موقعہ پر چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل گاندربل نزہت اشفاق ، سپیشل سیکرٹری وزارت آیوش پرمود کمارپاٹھک، ایدیشنل چیف سیکرٹری صحت و طبی تعلیم محکمہ وویک بھاردواج ، ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا ، ڈائریکٹر جنرل آیوش ڈاکٹر موہن سنگھ ، جنرل سی سی آر یو ایم عاصم علی خان، پرنسپل گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج سامیہ رشید ، ایس ایس پی گاندربل اور دیگر متعلقہ اَفراد موجود تھے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے بذریعہ ورچیول موڈ کہا کہ ہسپتا ل پرنسپل کی رہنمائی میں بہترصحت سہولیات کی فراہمی کے لئے بہت آگے جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جی یو ایم سی اور ایچ کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ اِس منصوبے پر پیش رفت گزشتہ دو برسوں میں تیز ہوئی اور اس منصوبے کو بروقت مکمل کرنے پر عمل آوری ایجنسی کی تعریف کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے پورے ملک میں کووِڈ وَبائی مرض سے نمٹنے میں وزارت آیوش کے کردار کوسراہا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر میں صحت سہولیات کے لئے اُٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی اور اُنہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو معیاری اور سستی صحت خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے طبی سہولیات کی ترقی او راَپ گریڈیشن کے لئے بے مثال کام کیا جارہا ہے۔مرکزی وزیر نے تقریب کے دوران اِجتماع سے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے جس میں ڈی ڈی سی ، پی آر آئی اور مقامی لوگوں نے شرکت کی کہا کہ آیوش وزارت یوٹی کے لوگوں کو بنیادی طور پر صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے بالخصوص یونانی نظام طب جو کشمیر میں زیادہ مقبول ہے۔مرکزی وزیر نے بی یو ایم ایس کورس کے اِفتتاح کو پورے یوٹی کے لئے تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ جموںوکشمیر بالخصوص صوبہ کشمیر میں یونانی سسٹم آف میڈیسن کے یوٹی میں ادویات کے دیسی نظام کو فرو غ دینے کے لئے بہت آگے جائے گا۔سربانند سونو وال نے بی یو ایم ایس کے پہلے بیچ میں داخلہ لینے ولاے طلبا ء کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پوری قوم کی ترقی ، اَمن اور سا لمیت کے لئے اَنتھک محنت کر رہے ہیں اور طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ پورہ لگن اور محنت کے ساتھ کام کریں تاکہ یوٹی میں پوری قوم کا نام روشن ہو۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے بھی خطا ب کیا او ریونانی نظام طب کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یونانی طب کا فروغ وزارت آیوش کی بنیاد ی توجہ ہے ۔اِس موقعہ پر سپیشل سیکرٹری وزارت آیوش نے بھی اَپنے خیالات کا اظہار کیا اور صحت دیکھ کے علاج ، روکتھام اور فروغ دینے والے پہلوئوں میں آیورویدک ادویات کو وسیع کرنے کے لئے وزارت آیوش کے اِقدامات کو اُجاگر کیا۔اُنہوں نے کہا کہ آیوش اِن طبی نظاموں کا مخفف ہے جو ہندوستان میں چل رہے ہیں جیسے آیوروید ، یونانی یوگااور ہومیو پیتھی ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ نظام مخصوص طبی فلسفوں پر مبنی ہیں اور بیماریوں کی روکتھام اور صحت کے فروغ پر قائم تصورات کے ساتھ صحت مند زندگی گزارنے کے طریقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔بعد میں مرکزی وزیر نے او پی ڈی بلاک ، اوپریشن تھیٹر بلاک ، ہسپتال کے اندر مختلف لیبوں اور تعلیمی عمارت کے تمام بلاکوں کا چکر لگایا اوروہاں مرکزی وزیر اور دیگر اَفسران نے بی یو ایم ایس کے پہلے بیچ کے طلباء سے بات چیت کی۔واضح رہے کہ گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج او رہسپتال گاندربل سابق سی ایس ایس سکیم کے تحت وزارت آیوش سے 17کروڑ روپے ، یوٹی حکومت کی طرف سے 18.25کروڑ روپے اور کالج کو چلانے کے لئے قومی آیوش مشن کے تحت38.82لاکھ روپے کی مالی مدد سے تعمیر کیا گیا ہے ۔کالج میں 60 بستروں والے ہسپتال کے ساتھ بی یو ایم ایس 60طلاب کی سالانہ انٹیک کی گنجائش ہے ۔کالج میں سات طبی شعبے ہیں جس میں معالجات ، سرجری ، ای این ٹی ، زچگی و امراض نسوان ، علم الاطفال ، امراض جلداور رجمنٹل تھراپی شامل ہے۔بعد میں مرکزی وزیر موصوف نے کالج کے اَحاطے میں دوائوں کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔