Union MoS Entrepreneurship, Skill Development, Electronics & Technology Visits Budgam

مرکزی وزیر مملک سکل ڈیولپمنٹ و اَنٹرپرینیور شپ نے بڈگام کا دورہ کیا

بڈگام//جموںوکشمیر یوٹی میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوچکا ہے ۔اَگلے دو ،تین برسوں میں یوٹی کے عوام مساوی حصہ داری پر وسیع بنیاد پر ترقی کا ایک نیا روڈ میپ محسوس کریں گے ۔ہر وزیر کا جموں وکشمیر یوٹی کی ترقی اور خوشحالی کا تصور ہے۔اِن باتوں کا اِظہار آج وزیر مملکت برائے سکل ڈیولپمنٹ ، اَنٹرپرینیور شپ راجیو چندر شیکھر نے مختلف نمائندوں کے ساتھ ڈگری کالج چرارِ شریف کے لان میں تبادلہ خیال کرنے کے دوران کیا ۔اِس سے قبل وزیر مملکت نے 11.65 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال چرارِ شریف کا اِفتتاح کیا ۔اِس موقعہ پر وزیر موصوف کے ہمراہ ڈی ڈی سی چیئرمین نذیر احمد خان ، ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر مشتاق احمد راتھراور ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم کے علاوہ میڈیکل فیکلٹی اور ضلعی اِنتظامیہ کے اَفسران بھی موجود تھے۔وزیر موصوف نے ہسپتال کے تمام حصوں کا معائینہ کیا متعلقہ حکام سے ہسپتال کے کام کاج ، طبی سامان اور دیگر متعلقہ بنیادی ڈھانچے کی دستیابی کے بارے میں معلومات حاصل کی۔اُنہوں نے متعلقہ میڈیکل فیکلٹی ہسپتال اِنتظامیہ کے ساتھ ضلعی اِنتظامیہ کی تعریف کی جنہوں نے کووِڈ۔19 کے بحران میں محنت ، لگن اور تن دہی سے کام کا مظاہرہ کیا۔مرکزی وزیر مملکت نے حضرت شیخ العالم ؒ کی زیارت گاہ پر حاضری دی ۔ بقعہ عالیہ کے سجادہ نشینوں نے اُن کا والہانہ استقبال کیا ۔ اُنہوں نے مقامی اوقاف کمیٹی کے ساتھ بات چیت کی تاکہ ان کے مطالبات اور ضروریات کا جائزہ لیا جاسکے ۔بعد میں وزیر مملکت نے ڈگری کالج کا دورہ کیا ۔مرکزی حکومتوں کے عوامی رَسائی پروگراموں کی جاری سیریز کے ایک حصے کے طور پر ڈی ڈی سی، بی ڈی سی ، ایم سی ممبران ، کونسلروں ، پی آر آئی ممبران پر مشتمل کئی وفودکے ساتھ براہِ راست بات چیت کی۔اِس کے علاوہ ٹریڈرس فیڈریشن چرارِشریف ، فروٹ گروئورس ایسو سی ایشن ، مقامی یوتھ کلب ، آئی ٹی آئی چرارِ شریف او رپولی تکنیک کالج ناگام کے طلباء کے نمائندوں نے بھی وزیر کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیااور انہوں نے مختلف مطالبات او رمسائل وزیر کے گوش گزار کئے ۔مطالبات کے جواب میں وزیر مملکت موصوف نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ ہم تمام آئی ٹی آئی کو جدید پیرا میٹروں پر بہتر بنانے جا رہے ہیں ۔ وزیر نے مزید کہا کہ جدید ترین نصاب اور روزگار پید اکرنے کے مزید کورسوں کو بہت جلد متعارف کئے جائیں گے۔ڈاکٹر علی محمد میر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جنہوں نے ایک یادداشت پیش کی اوروزیرموصوف کو مختلف مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ پورے ضلع کو سنجیدگی سے ہر پانچ حلقوں میں ایک انڈسٹری کی ضرورت ہے تاکہ ضلع بڈگام کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جا سکیں۔وزیر موصوف نے واپسی پر چرارِ شریف ہافرو بٹ پورہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھا جو 3.75کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل ہوگا ۔ اِس موقعہ پر وزیر نے کہا کہ حکومت جموںوکشمیر یوٹی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مختص رقم خرچ کرنے کے لئے ایک جامع منصوبہ ترتیب دے رہی ہے ۔