Union MoS Skill Dev, Entrepreneurship Visits Baramulla

مرکزی وزیر مملکت سکل ڈیولپمنٹ و اَنٹرپرینیور شپ کا دورہ بارہمولہ

مقامی فن او رہنر پر مبنی روایتی صنعتوں کو فروغ دینا ہے۔ راجیو چندر شیکھر

بارہمولہ //مرکزی حکومت کے خصوصی عوامی رَسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت برائے سکل ڈیولپمنٹ اور اَنٹرپرینیور شپ راجیو چندر شیکھر نے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے کا دورہ کیا اوروہاں اُنہوں نے’’ میر گنڈہینڈی کرافٹ کلسٹر ‘‘سے وابستہ مقامی کاریگروں سے بات چیت کی اور کئی ترقیاتی کاموں کو اَنجام دیا۔وزیر مملکت موصوف نے کاریگروں کے ساتھ ایک جامع تبادلہ خیال کیا اور ہینڈی کرافٹ کلسٹر کی جانے والے مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ دستکاری شعبے کی اَپ گریڈیشن اور ترقی کے لئے کاریگروں نے اَپنے خیالات اور تجاویز شیئر کیں۔مرکزی وزیر مملکت برائے سکل ڈیولپمنٹ و اَنٹرپرینیور شپ راجیوچندر شیکھر نے مقامی کاریگروں کے شاندار فن اور ہنر پر خوشی کا اِظہار کیا اور اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت مختلف پروگرام اور سکیمیں شروع کی ہیں جن کا مقصد مقامی فن و ہنر پر مبنی روایتی صنعتوں کو فروغ دینا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ سکل اِنڈیا پروگرام سے مقامی کاریگروں کی حوصلہ اَفزائی پر خصوصی زور دیا جارہا ہے اور اُنہوں نے مزید کہا کہ دستکاری صنعت سے حاصل ہونے والی آمدنی کی شرح میں تیزی سے اِضافہ ہوگا۔دریں اثنأ ،وزیرمملکت نے مقامی کاریگروں کو توصیفی اَسناد سے نوازا جنہوں نے نیشنل سکل کولیفکیشن فریم ورک لیول ۔4کے روایتی دست کڑھائی کرنے والے کے جاب رول کے لئے کامیابی حاصل کی ہے۔ اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار اور دیگر سینئر متعلقین موجود تھے۔