مرکزی وزیر مملکت سنجیو کمار بالیاں کا ضلع سانبہ کا دو روزہ دورہ مکمل

مرکزی وزیر مملکت سنجیو کمار بالیاں کا ضلع سانبہ کا دو روزہ دورہ مکمل

سانبہ//مرکزی وزیر مملکت ماہی پالن ، بھیڑ پالن اور ڈیری ڈاکٹر سنجیو کمار بالیاں نے ضلع سانبہ کا دو روزہ دورہ مکمل کیا۔اُنہوں نے دورے کے دوسرے دِن اُتر بھنی میں پرائمری ہیلتھ سینٹر کا اِفتتاح کیا اور اُنہوں نے بھیڑ و بکری پالنے والوں اور مقامی عوامی وفود کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔اُنہوں نے 6کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے دومنزلہ پرائمری ہیلتھ سینٹر اُتر بھنی کا اِفتتاح کیا جو مقامی آبادی کی طبی صحت ضروریات کو پورا کرے گی۔ پی ایچ سی کا رقبہ 18,700 مربع فٹ ہے جس میں 24 بستروں والے وراڈ ، لیبر روم ، بے بی کیئر یونٹ ، اِی سی جی روم ، او ٹی کمرہ ، ایکسرے روم کے علاوہ رہائشی او رایڈمنسٹریٹیودفاتر بھی دستیاب ہیں۔مرکزی وزیر مملکت نے دورے کے دوران بیر پور کمیونٹی پونڈ میں آتم نر بھر بھارت ابھیان کے ایک حصے کے طور پر پردھان منتری متسیا سمپادا یوجنا( پی ایم ایم ایس وائی)کے تحت مستحقین میں مچھلی بیج تقسیم کئے۔اُنہوں نے کہا کہ پی ایم ایم ایس وائی کے تحت مچھلی کی پیداوار اور پیداواری صلاحیت ، فصل کٹائی کے بعدکا بنیادی ڈھانچہ اور ویلیو چین کو مضبوط بنانا، ایک مضبوط فشریز مینجمنٹ فریم ورک قائم کرنا اور ماہی گیروں کی فلاح و بہبود وغیرہ شامل ہیں۔بعد میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو کمار بالیاں نے مقامی وفود کے ساتھ بات چیت کی اوروفود نے انہیں مناسب مطالبات اور جائز مسائل گوش گزار کئے ۔ اُنہوں نے اِنتظامیہ سانبہ کو ہدایت دی کہ وہ مقامی مسائل کو جلد از جلد ازالہ کریں ۔ اُنہوںنے عوام دوست انتظامیہ کے قیام پر زور دیا جو کہ مرکزی حکومت کا بنیادی مقصد ہے کہ وہ عوامی دہلیز پر حکمرانی کو یقینی بنائیں۔وزیرمملکت موصوف نے پُر منڈل میں منڈل وِلیج میں بھیڑ اور بکری پالن اَفراد کے ساتھ بات چیت کی ۔ اِس کے علاوہ کووِڈ ویکسی نیشن کا صد فیصد ہدف حاصل کرنے پر سانبہ کی ویکسی نیشن ٹیم کو مبارک باد دی اور پی ایچ سی کے احاطے میںپو دا کر شجر کاری مہم اَنجام دی۔دورے کے دوران چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل کیشودت شرما، وائس چیئرمین ڈی ڈی سی بلوان سنگھ، ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ انورادھا گپتا ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں ، ڈائیفوڈ ساگردتارے ، ایس ایس پی سانبہ راجیش شرما ، بی ڈی سی چیئرمین ، ڈی ڈی سی ممبران ، سرپنچ اور مقامی لوگ بھی موجود تھے۔