مرکزی وزیر مملکت سماجی اِنصاف اور امپاورمنٹ کا دورہ بانڈی پورہ

مرکزی وزیر مملکت سماجی اِنصاف اور امپاورمنٹ کا دورہ بانڈی پورہ

بانڈی پورہ//مرکزی حکومت کے جاری عوامی رسائی پروگرا م کے حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی اِنصاف و امپاور منٹ رام داس اتھاولے نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا۔وزیرمملکت نے کئی سرگرمیوں میں حصہ لیا، عوامی وفود سے ملاقات کی اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔مرکزی وزیر مملکت کے ہمراہ چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل عبدالغنی ، ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد ، ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بی اے ڈار،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر علی افسر خان ، سینئر سپر انٹنڈنٹ پولیس محمد زاہد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظہور احمد میر اور دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔دورے کے دوران وزیر نے سرکاری ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ میں 6.75 کروڑ روپے کی لاگت سے نصب 1000 ایل پی ایم آکسیجن جنریشن پلانٹ کا باضابطہ طور پراِی۔ اِفتتاح کیا۔مرکزی وزیر مملکت نے 95 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ گورنمنٹ مڈل سکول صدر کوٹ بالا کے کمپلیکس اور 95 لاکھ روپے کی لاگت سے گورنمنٹ پرائمری سکول سدو نارہ کے لئے تعمیر کردہ عمارتوں کا اِفتتاح کیا۔اُنہوں نے 37.65 لاکھ روپے کی لاگت سے ضلع بانڈی پورہ کے مختلف مقامات پر سات سب سٹیشنوں کا بھی اِی۔ اِفتتاح کیا ۔وزیر موصوف نے ضلع میں کئی پنچایت گھروں کا بھی اِفتتاح کیا جنہیں 9.62 لاکھ روپے کی لاگت سے دوبارہ تعمیر کیا گیا ۔وزیر موصوف نے گھریلو تشدد کے بارے میں ایک بھی جاری کی جو کہ مہیلا شکتی مرکز بانڈی پورہ اور وَن سٹاپ سینٹر بانڈی پورہ نے ضلعی اِنتظامیہ کے تعاون سے مرتب کی ہے۔بعد میں وزیر مملکت برائے سماجی اِنصاف و امپاورمنٹ نے عوامی وفود کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جن میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل بانڈی پورہ کے اراکین ، میونسپل کمیٹیوں اور کونسل کے چیئرمین ، بی ڈی سی ممبران اور دیگر پی آر آئی نمائندے ، تمام جے این ڈکے اوبی سی منچ کے ارکان،جسمانی طور پر معذور اَفراد کی انجمنوں کے نمائندے ، بڑھاپے کے نمائندے ، پنشنروں ،بے سہارا ، تحصیل رابطہ کمیٹی کے اراکین حاجن ، سٹیزن ویلفیئر فورم سنبل ، گجر بکروال یوتھ فورم، بڑھئی یونین کے علاوہ دیگر اَفراد شامل ہیں اور انہوں نے وزیر موصوف کو کئی مطالبات گوش گزار کئے۔وزیر مملکت نے تمام وفود اور اَفراد کو بغور سنا اور اور وفود کو یقین دِلایا کہ وہ ذاتی طور پر تمام مطالبات کو پور ا کریں گے تاکہ ان شکایات کے ازالے کے لئے اقدمات کئے جاسکیں۔مرکزی وزیر مملکت نے وفود کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ہندوئوں ، مسلمانوں ، عیسائیوں سمیت ملک کی تمام برادریوں کے لوگو ںکی مجموعی ترقی کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عمل پیرا ہے جن میں سماجی طور پر پسماندہ کمیونٹیوں کا خاص ہاتھ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ گوجر برداری ایس ٹی کوٹا سے فائدہ اُٹھا رہی ہے اور ان پر زور دیا کہ وہ مختلف سکیموں کا استفادہ کریں جس کا مقصد قبائلی برادریوں کو فائدہ پہنچانا ہے ۔ اُنہوں نے لوگوں پر زو ردیا کہ وہ مرکزی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی مختلف سکیموں سے فائدہ اُٹھائیں۔اُنہوں نے کہا کہ ان کی وزارت کو پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جن میں درجہ فہرست ذاتیں دیگر پسماندہ طبقات ، بزرگ شہری ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش قبائل شامل ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی اور مرکزی حکومت نے سکل ڈیولپمنٹ اور روزگار کے مواقع پر خصوصی توجہ کے ساتھ کئی پروگرام شروع کئے ہیں جو کہ ہدف آبادی کی سماجی و معاشی حالت کو بد ل دیں گے۔وزیر اعظم کے نظرئیے کو شیئر کرتے ہوئے رامداس اتھاولے نے کہا کہ وزیر اعظم کا’’ سب کا ساتھ سب کا وِکاس‘‘کا نعرہ محض ایک نعرہ نہیں ہے بلکہ ایک مشن ہے جو کمزور طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی سماجی معاشی حالت میں مثالی تبدیلی کو یقینی بنائے گا۔ رام داس اتھاولے نے کہا کہ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ ان کے وزراء زمینی صورتحال کا جائزہ لیں اور عوام سے رائے لیں اور اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لائی جائے۔وزیر موصوف نے کئی طالبات جنہوں نے تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں مثالی کارکردگی دکھائی سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی لڑکیوں کو حاصل کرنے والے معاشرے میں ترقی کی علامت ہیں۔وزیر نے ایس کے سٹیڈیم میں پیرا سپورٹس کوچنگ کیمپ کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر وزیر نے سرکاری محکموں کی جانب سے لگائے گئے مختلف سٹالوںکا بھی معائینہ کیا جن میں ان کی کارکردگی ، پیش رفت کے علاوہ کئی فلاحی سکیموں کو اجاگر کیا گیا۔بعد میں وزیرموصوف نے مدار میں سیکٹر ہیڈ کوارٹر بی ایس ایف کا بھی دورہ کیا اور بی ایس ایف جوانوں سے اِستفسار کیا۔ انہوں نے عوام کی زندگیوں اور ملک کی سا لمیت کے تحفظ میں ان کی خدمات کو سراہا۔