گاندربل//مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر بھگوت رائو کراد کا گاندربل کا دو روزہ دورہ اِختتامِ پذیر ہوا۔وزیر مملکت موصوف نے سیاسی جماعتوں ( مقامی او رقومی ) کے مختلف نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کی ۔اُنہوں نے کمرشل گاڑیاں ، سی ڈبلیو ایس این میں وہیل چیئر، چیک ، سپورٹس کِٹس ، گولڈن کارڈ ز اور پی ٹی ایس منی گام گاندربل میں مستحقین میں پنشن پاس بک تقسیم کئے۔وزیر موصوف سے جن سیاسی جماعتوں نے ملاقات کی اُن میں اَپنی پارٹی ، ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی ، بی جے پی ،نیشنل کانفرنس اور جے اینڈ کے پنتھرس پارٹی نے وزیر کو اَپنے علاقوں کے مسائل او رترقیاتی ضروریات سے آگاہ کیا۔مرکزی وزیر مملکت نے سیاسی نمائندوں کے ساتھ بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر ملک کا تاج ہے اور مرکزی حکومت یوٹی اِنتظامیہ کی مجموعی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔وزیر موصوف نے سیاسی جماعت کے نمائندوں کی جانب سے اُٹھائے گئے مسائل او رترقیاتی ضروریات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے تمام مرکزی وزراء کو ہدایت دی ہے کہ وہ یوٹی کا دورہ کریں تاکہ لوگوں اور منتخب ادارے کے ساتھ براہِ راست بات چیت کی جاسکے تاکہ مقامی سطح پر مقامی لوگوں کی ضروریات کا پتہ چل سکے تاکہ اسے بہتر اور مؤثر انداز میں پورا کیا جاسکے۔ بعدمیں وزیر نے محکمہ لیبر کی دائمی بیماریوں کی مدد اور تعلیمی معاونت کے تحت 4.06 لاکھ روپے مالیت کے مستحق افراد میں چیک تقسیم کیں۔دریں اثنا، وزیر نے بچوں کو خصوصی ضروریات ( سی ڈبلیو ایس این ) میں وہیل چیئرس،سی پی چیئرس او رسماعت کے آلات بھی تقسیم کئے او ر’’ممکن ‘‘ سکیم کے تحت کمرشل گاڑیوں کی چابیاں مستحقین میں تقسیم کیں۔وزیر مملکت نے مستحقین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت یوٹی میں معاشرے کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے اور اِس سلسلے میں جموںوکشمیر میں مختلف مالی امداد کی سکیمیں شروع کی ہیں۔ ڈاکٹر کراد نے مستحقین میں سپورٹس کِٹس ، گولڈن کارڈو ں اور پنشن کتابچے بھی تقسیم کئے۔اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری محکمہ خزانہ اتل ڈولو ، ڈی ڈی سی چیئرپرسن نزہت اشفاق، ضلع ترقیاتی کمشنر کرتیکا جیوتسنا ، پولیس او رسول اِنتظامیہ کے دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔بعد میں وزیر موصوف نے کلن کنگن کا دورہ کیا اور وہاں اُنہوں نے جے اینڈ کے بینک کے بزنس یونٹ کا اِفتتاح کیا ۔ اِس موقعہ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ خزانہ ، چیئرمین او رایم ڈی جے اینڈ کے بینک آر کے چبر، ڈی ڈی سی چیئرپرسن گاندربل ، ڈپٹی کمشنر اور جے اینڈ کے بینک کے دیگر اَفسران موجود تھے۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر کراد کو جانکاری دی گئی کہ اِس اضافے یونٹ سے ضلع گاندربل میں کاروباری یونٹوں کی تعداد 24تک پہنچ گئی ہے۔وزیر موصوف نے جے اینڈ کے بینک کی اس طرح کی غیر منسلک علاقے میں بینکنگ او رمالیاتی خدمات کو بڑھانے کی تعریف کی اور لوگ اَب بینک کی فائنانس اور دیگر خدمات حاصل کرسکتے ہیںبالخصوص حکومت کی زیر اہتمام سکیمیں جو کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے شروع کی گئی ہیں۔اِس موقعہ پر وزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وزیراعظم کا خواب ہے کہ ہر سکیم کا فائدہ ہر فرد کو پہنچے بالخصوص جو اس طرح کے سخت اور دُور دراز علاقوں میں رہتے ہیں او راُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ علاقے کا کاروباری یونٹ ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔چیئرمین اور ایم ڈی جے اینڈ کے بینک نے کہا کہ بینک یو ٹی کے ہر کونے میں بینکنگ خدمات فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے تاکہ پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ممکنہ کم سے کم شرح سود پر زیادہ سے زیادہ مالی امداد فراہم کی جا سکے۔










