مرکزی حکومت مقامی سطح پر روزگار بڑھانے کیلئے متعدد اِقدامات کررہی ہے:مرکزی وزیر مملکت بجلی
راجوری//جموں وکشمیر کے لئے خصوصی عوامی رَسائی اقدام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت بجلی و صنعت کرشن پال گرجر کا دو روزہ دورہ راجوری میں اِختتام پذیر ہوا۔دورے کے دوران وزیر موصوف نے بالخصوص جسمانی طورمخصوص اَفراد میں موٹر ٹرائی سائیکل تقسیم کئے اور چھوٹی کمرشل گاڑیوں کی چابیاں ’’ ایم یو ایم کے آئی این‘‘ کے تحت چھ مستحقین کے حوالے کئے اور چار ایس ایم اے ایس فائدہ اُٹھانے والوں کے خط منظور کئے ۔ اُنہوں نے پنچایت سنگ پور نارین ویسٹ میں سیلف ہیلپ گروپ یعنی کٹنگ اینڈٹیلرنگ سینٹر کی رجسٹریشن میں بھی سہولیت فراہم کی۔ اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کے شاون،ڈی آئی جی راجوری۔پونچھ رینج وِویک پوری،ایس ایس پی ، شیما کسبہ نبی،ایڈیشنل پرائیویٹ سیکرٹری وِکاس شکلا،ایم ڈی جے پی ڈی سی ایل گرمیت سنگھ،ایم ڈی ج جے کے پی ٹی سی ایل نصیب سنگھ، اے ڈی سی راجوری سچن دیو سنگھ،سی پی او محمد خورشید، ایس اِی پی ڈبلیو ڈی جاوید مقبول،ایس ای جل شکتی جے پی سنگھ،ایس اِی پی ڈی ڈی سندیپ سیٹھ،اے سی ڈی سشیل کھجوریہ،ڈی ایس اِی او بلال رشیدمیر کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔اُنہوں نے مستحقین کے ساتھ اپنی بات چیت میںجسمانی طور خاص افراد کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے مرکزی حکومت کے مضبوط یقین کا اظہار کیا تاکہ وہ معاشرے میں باعزت زندگی گزار سکیں اور کہا کہ اس سمت میں متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا،’’ بے روزگار نوجوانوں کو ضروری پلیٹ فارم مہیا کرنے میں مدد کے لئے ایم یو ایم کے آئی این(ممکن) اور دیگر خود روزگار پیدا کرنے کے اِقدامات شروع کئے جارہے ہیں تاکہ وہ خود کما سکیں اور بااِختیار بن سکیں۔‘‘اُنہوں نے آئی ٹی آئی راجوری کا بھی دورہ کیا اوروہاں پائن سوئیوں کے ذریعے مقامی معیشت کو فروغ دینے کے لئے ایس ایچ جی کی دس دِن کی تربیت جاری ہے ۔ اُنہوں نے آئی ٹی آئی میں ہینڈی کرافٹس / ہینڈ لوم ، کھادی وِلیج اور اِنڈسٹریز بورڈ مع مختلف شعبوں کے لگائے گئے سٹالوں کا بھی معائینہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے وزیر مو صوف کو جانکاری دی کہ تربیتی پروگرام کا اِنعقاد ضلعی اِنتظامیہ نے آئی ٹی آئی ، سوشل ویلفیئر اور این آر ایل ایم ( اُمید ) اور ہِمپائن اِنسٹی چیوٹ ہماچل پردیش کے تعاون سے کیا ہے اور پائن سوئیاں کھلونے اور گھریلو مصنوعات بنانے کے لئے اِستعمال کی جاسکتی ہیں۔وزیر مملکت نے تربیت پانے والوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا،’’ مرکزی حکومت مقامی سطح پر روزگار کو بڑھانے کے لئے متعدد اِقدامات کر رہی ہے او ربے روز گار نوجوانوں کو ہنر مندی کی سکیموں کے تحت ضروری تربیت دی جارہی ہے تاکہ وہ روزگار کمانے کے قابل ہوسکیں۔‘‘اُنہوں نے کہا،’’ روزگارمواقعوں کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن نوجوانوں میں ہنر کی کمی ہے اور اِس کے لئے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو فعال بنایا گیا ہے۔‘‘وزیر موصوف نے کہا کہ خواتین مردوں سے کم نہیں ہیں اوراُنہوں نے مختلف شعبوں میں اَپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے اور اُنہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور حکومت کی جانب سے شروع کی گئی متعدد فلاحی سکیموں اور پروگراموں سے اِستفادہ حاصل کریں۔وزیرمملکت برائے بجلی گرجر نے گورنمنٹ ماڈل ہائیر سکینڈری سکول راجوری اور گورنمنٹ ماڈل بوائزہائیر سکینڈری سکول راجوری کا بھی دورہ کیا۔ سکینڈری سکول راجوری میں وزیر کو جانکاری دی گئی کہ ضلع میں دسویں او ربارہویں جماعت کے سکولوں کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے جب کہ مذکورہ کلاسوں کے تمام طلباء کو کووِڈ کے لئے انفیکشن کے خطرے سے بچنے کے لئے ہر دس دن کے بعد طلاب کی بے ترتیب جانچ کی خاطر خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔اُنہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ تعلیم کو ترجیح دیں اور اَپنی زندگی کے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے لگن اور عزم کے ساتھ سخت محنت کریں۔










