Union Minister of State for Home Affairs, Youth Affairs and Sports visits Pulwama

مرکزی وزیر مملکت اَمورداخلہ ،اَمورِ نوجوان و کھیل کود کا دورۂ پلوامہ

پلوامہ//مرکزی حکومت کے جموںوکشمیر کے عوامی رسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت برائے اَمورداخلہ اور امورنووجوان و کھیل کو د نسیتھ پرمانک نے پلوامہ کا دورہ کیا جس کا مقصد مختلف شراکت داروں کا فیڈ بیک حاصل کرنا ہے اور ان کی ترقیاتی خواہشات اور دیگر خدشات کو سننا ہے۔ضلع ترقیاتی پلوامہ بصیر الحق چودھری نے بذریعہ پاور پوائنٹ پرزنٹیشن ضلع کا جائزہ پیش کیا۔وزیر مملکت نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اِی ۔ اِفتتاح کیا جن میں کثیر المقصد انڈور سٹیڈیم بجوانی ترال ، آئی ایس ایم بلڈنگ لارے کاک پورہ ، سب سینٹر گلشن پورہ ، لائبریری بلاک کم ایڈیشنل کلاس روم، جی ڈی سی ترال ، سنگل سٹوری بلڈنگ لام جوہر پورہ ، اور وئیان ، شلوانی ، واہ پورہ ،پیر تکیا ، ابو تراب سے مختلف سڑکیںا ور اونتی پورہ میں ذبح خانہ وغیرہ شامل ہیں۔وزیر موصوف نے نوڈل داد سارا نائیبگ روڈ ، گوسو دیری روڈ ، اگلر گجر بستی کنی گام روڈ اور پلوامہ مونگھا ماروڈ کا اِی سنگ بنیاد بھی رکھا۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی حکومت کی تمام وزارتوں سے کہا کہ وہ جموںوکشمیریوٹی کی مجموعی ترقی کے لئے مل کر کام کریں ۔وزیرمملکت موصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ترقیاتی سکیموں اور انفرادی فوائد کے پروگراموں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے جس کا مقصد اس جموںوکشمیر یوٹی کے لوگوں کی مجموعی سماجی معاشی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پی ایس یوز جموں و کشمیر کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے تربیتی پروگراموں کا سلسلہ بھی چلا رہی ہیں۔اُنہوں نے سبزی کی کاشت کرنے کسانوں ، کھیلوں ، تاجروں کی فیڈریشن پلوامہ ، اِنڈسٹریل ایسو سی ایشن آئی جی سی لاسی پورہ ، زعفران گروئورس ، ورمی کمپوزٹ ، این آر ایل ایم کے مستحقین سے بھی ملاقات کی اوراُنہوں نے وزیر موصوف کو اَپنے مسائل ،مطالبات اور شکایات گوش گزار کئے۔وزیر نے وفود کو بغور سنا اور وفود کے ساتھ ہونے والی ملاقات پر خوشی کا اِظہا ر کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کا جموںوکشمیر کی ترقی کے لئے وعدہ بند ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ موجودہ عوامی رسائی پروگرام حکومت کی جانب سے لوگوں کے بنیادی مسائل کو جاننے کے لئے شروع کیا گیا ہے۔اُنہوں نے وفود کو یقین دِلایا کہ اُن کی جانب سے پیش کردہ مطالبات اور شکایات کا نوٹس لیا گیا ہے اور انہیںبروقت ازالے کیا جائے گا۔وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت پہلے ہی مختلف فلیگ شپ پروگراموں پر کام کر رہی ہے جس کا مقصد لوگوں کی سماجی و اقتصادی صورتحال کو ترقی دینا ہے اور کئی نئی سکیمیں بھی پائپ لائن میں ہیں۔تقریب میں دیگر معززین کے علاوہ ڈی ڈی سی کے چیئرمین سیّد عبدالباری اَندرابی ، ڈائریکٹر امورِ نوجوان و کھیل کود غضنفر علی ،ایس ایس پی پلوامہ ، وزارتِ داخلہ اور متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔