مرکزی وزیر مملکت امور خارجہ اور پارلیمانی امور دو روزہ دورے پر ڈوڈہ پہنچے

مرکزی وزیر مملکت امور خارجہ اور پارلیمانی امور دو روزہ دورے پر ڈوڈہ پہنچے

ڈوڈہ//مرکزی حکومت کے عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و پارلیمانی امور مسٹر وی مرلیدھرن ضلع ڈوڈہ پہنچے ۔ دورے کے پہلے دن مرکزی ایم او ایس نے کھلینی ٹاپ کا دورہ کیا جس میں انہوں نے بہت سے مستحقین میں پی ایم جے اے وائی صحت کارڈ اور سیلف ایمپلایمنٹ منظوری کے لیٹر تقسیم کئے ۔ اس کے علاوہ اجتماع کیلئے سوچھتا عہد کا انتظام کیا ۔ انہوں نے امید کے تحت ایس ایچ جی میں خواتین کی جانب سے لگائے گئے سٹال کا بھی معائینہ کیا ۔ دریں اثنا مرکزی ایم او ایس نے آر ڈی ڈی کے 36 کاموں کا بھی افتتاح کیا جو کہ 150.11 لاکھ روپے مالیت کے مختلف عنوانات کے تحت مکمل ہوئے اور یہ تمام کام ضلع کے عام لوگوں کیلئے وقف کئے گئے ۔ پروگرام کے دوران ڈی سی ڈوڈہ وکاس شرما نے استقبالیہ خطاب پیش کیا ، اس کے علاوہ مختلف پی آر آئی اراکین اور عہدیداروں نے مختلف حکومتی سکیموں کی کامیابیوں اور اثرات پر روشنی ڈالی ۔ ضلع کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے مرکزی ایم او ایس نے کہا کہ ڈوڈہ ضلع میں سیاحت کی بہت بڑی صلاحیت ہے اور آنے والے دنوں میں اسے اگلے درجے تک پہنچایا جائے گا تا کہ ضلع کے بے روز گار نوجوانوں کیلئے روز گار کے زیادہ سے زیادہ مواقع دستیاب ہوں ۔ عوام کے مسائل کا جواب دیتے ہوئے مرکزی ایم او ایس نے کہا کہ ان کے تمام مطالبات کو نوٹ کر لیا گیا ہے اور یقین دہانی کرائی کہ ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔ اس دوران وزیر نے مختلف وفود سے بھی بات چیت کی ۔ زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں سے منسلک مختلف وفود نے اپنے مطالبات بھی پیش کئے جن میں مناسب مارکیٹ ،آبپاشی کی سہولیات کی ترقی ، مقامی مصنوعات کی نامیاتی مصنوعات کی تصدیق ، کسانوں کی سبسڈی ، گندم کے کاشتکاروں کیلئے رنگ نکالنے کی صنعت ، چھوٹے دوکانداروں کی مالی مدد وغیرہ شامل ہیں ۔ پروگرام کے دوران دیگر کے علاوہ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ، اے ایس پی ڈوڈہ ، ڈی ڈی سی ممبر بھدرواہ ویسٹ ، بی ڈی سی چئیر پرسن بھلہ ، اے ڈی سی بھدرواہ کے علاوہ سول اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔