Union Minister for Law and Justice visits Baramulla

مرکزی وزیر قانون و اِنصاف کا دورۂ بارہمولہ

بارہمولہ//مختلف قوانین اور فلاحی سکیموں کے تحت لوگوں کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنے کے مقصد کے ساتھ جاری رکھتے ہوئے سب کے لئے اِنصاف تک رسائی کے آئینی مینڈیٹ کے مطابق مرکزی وزیر قانون و اِنصاف کرن رجیجو نے آئی ٹی آئی پٹن میں ایک میگا قانونی بیداری اور خدمات کیمپ کا اِفتتاح کیا۔کیمپ کا اِنعقاد ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اَتھارٹی بارہمولہ نے جے کے لیگل سروسز اتھارٹی کے زیر اہتمام ضلع اِنتظامیہ کے اشتراک سے کیا تھا۔اِس موقعہ پر جے اینڈ کے لیگل سروسز اَتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین جسٹس علی محمد ماگرے اور جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جج جسٹس وِنود چٹر جی کول موجود تھے۔بارہمولہ ضلع کے اَپنے دورے کے آغاز میں مرکزی وزیر نے شراکت داروں کو فراہم کی جانے والی خدمات اور ضروری معلومات فراہم کرنے والے مختلف محکموں کی طرف سے لگائے مختلف سٹالوں کا معائینہ کیا۔اِس موقعہ پر مرکزی وزیر نے صحت سماجی بہبود ، زراعت ، تعلیم اور دیگر محکموں کے استفادہ کنندگان کو مختلف فوائددئیے ۔ اُنہوں نے مستحقین میں آیوشمان بھارت سکیم کے تحت گولڈن کارڈ ، جاب کارڈ ، رجسٹریشن سر ٹیفکیٹ ، سکول بیگ اور کتابیں بھی تقسیم کئے۔ اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ اور ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کی کوششوں کی تعریف کی تاکہ لوگوں کو بالخصوص معاشرے کے کمزور طبقات کو بغیر کسی پریشانی کے خدمات فراہم کی جائیں۔اُنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اور جموں وکشمیر یوٹی اِنتظامیہ سماج کے مختلف طبقات کو اِنصاف فراہم کرنے کی پابند ہے اور کہا کہ لیگل سروسز اتھارٹی اس سلسلے میں قابل ستائش کام کر رہی ہے ۔مرکزی وزیر کرن رجیجو نے آئین کے مینڈیٹ کے مطابق ’’ اِنصاف سب کیلئے‘‘ کی دستیابی کو حقیقت بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے پر زور دیا۔ اُنہوںنے کہا کہ مختلف قوانین اور سماجی بہبود سکیموں کے تحت شہریوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اِنصاف تک رَسائی اہم ہے ۔مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت جموںوکشمیر کے لوگوں کو فراہم کی جارہی سماجی خدمات اور فلاحی سکیموں کی عمل آوری کی زمینی سطح پر باقاعدگی سے نگرانی کر رہی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر ہر میدان میں بہت ترقی کررہا ہے اور وقت کی ضرورت ہے کہ معاشرے کے ہر شہری کو اِنصاف کی خدمات کی دہلیز پر فراہم کی جائیں۔وزیر موصوف نے گولڈن کارڈ جاری کرنے میں اَب تک 82 فیصد آیوشمان بھارت سکیم میں ایک سنگ میل حاصل کرنے کے لئے ضلع اِنتظامیہ بارہمولہ اور محکمہ صحت کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔اِس موقعہ پر جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین جسٹس علی محمد ماگرے نے کہا کہ اس طرح کے کیمپوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد بالعموم اور معاشرے کے غریب اور کمزور طبقوں کے لوگوں کوبالخصوص مختلف قوانین کے تحت ان کے حقوق سے آگاہ کرنا ہے۔ انہیں فلاحی سکیمیں فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انصاف تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔اِس موقعہ پر جموں وکشمیر کے لأ سیکرٹری اچل سیٹھی ، ممبر سیکرٹری جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی ایم کے شرما، پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بارہمولہ ( چیئرمین ڈی ایل ایس اے) محمد یوسف وانی ، ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار،ایس ایس پی رئیس محمد بٹ ، سی جے ایم سوپور فیضان الحق اقبال ، سیکرٹری ڈی ایل ایس اے صائم قیوم اور ضلعی سیکٹورل اَفسران موجود تھے۔