مرکزی وزیر فوڈ پروسسنگ اِنڈسٹریز کا دورۂ بارہمولہ

مرکزی وزیر فوڈ پروسسنگ اِنڈسٹریز کا دورۂ بارہمولہ

باغبانی مصنوعات کے ویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہے تاکہ بہتر منافع حاصل ہوسکے۔ پشو پتی کمار پارس

بارہمولہ//مرکزی حکومت کے عوامی رسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر برائے فوڈ پروسسنگ اِندسٹری پشو پتی کمار پارس نے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے کا دورہ کیا اور وہاں اُنہوں نے فروٹ گروئورس کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور متعدد دیگر سماجی و اِقتصادی ترقیاتی سرگرمیاںاَنجام دیں۔مرکزی وزیر نے دورے کا آغاز باغبانی اور دیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا اِفتتاح کرنے سے کیا۔یہ سٹال سپانسرڈسکیموں اور پرگراموں کو پیش کرنے کے علاوہ مختلف پھلوں کی اقسام کو ظاہر کر رہے تھے جو کہ علاقے میں مقامی طورپر اُگائی جاتی ہیں۔مرکزی وزیر برائے فوڈ پروسسنگ اِندسٹری پشو پتی کمار پارس نے پٹن علاقے کے کچھ ترقی پسند کاشت کاروں کے ساتھ بھی بات چیت کی جس دوران اُنہوں نے وزیر موصوف کے ساتھ اَپنے تاثرات اور کاشتکاری کے تجربات شیئر کئے۔وزیر موصوف نے اُن پر زور دیا کہ وہ اَپنے شعبوں میں جدید اور سائنسی طریقوں کو اَپنائیں اور اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس طرح کی مداخلت پیداوار اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ فوڈ پروسسنگ شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور باغبانی مصنوعات کے ویلیو ایڈیشن کی ضرور ت ہے تاکہ بہتر منافع حاصل ہوسکے۔ مزید برآں ، اُنہوںں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مرکزی حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اُن کی آمدنی دوگنا کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔فروٹ گروئورس نے کچھ اہم مسائل اور مطالبات مرکزی وزیرموصوف کے گوش گزار کئے جن میں کولڈ سٹوریج سہولیت کا قیام، مارکیٹ اِنٹرونشن سکیم (ایم آئی ایس) کا جاری رکھنا، قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی پریشانی سے آزاد نقل وحمل شامل ہے جو اہم عوامی اہمیت کی دیگر شکایات کے درمیان مختلف مارکیٹوں میں پھل لے کر جارہی ہیں۔مرکزی وزیر برائے فوڈ پروسسنگ اِندسٹری پشو پتی کمار پارس نے اُن کو بغور سنا اور یقین دِلایا کہ تمام جائز شکایات متعلقہ حکام کے ساتھ ان کے بروقت ازالے کے لئے اُٹھائی جائیں گی۔اُنہوں نے کہا کہ موجودہ عوامی رَسائی پروگرام کا مقصد عوامی مطالبات کو نچلی سطح پر سننا ہے تاکہ ایک عام آدمی مختلف فلاحی سکیموں اور پروگراموں کے فوائد حاصل کرسکے۔اُنہوں نے کچھ اعلیٰ کثافت والے باغات کا معائینہ بھی کیا تاکہ باغبانی سے متعلقہ مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا جاسکے۔دریں اثنا ، مرکزی وزیر نے کسانوں میں اِجازت نامے تقسیم کئے جنہیں وزیر اعظم ترقیاتی پروگرام کے تحت اِنتہائی سبسڈی والی کاشتکاری مشینری خریدنے کا اِختیار دیا گیا ہے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار ، ناظم باغبانی اعجاز احمد بٹ اور دیگر اعلیٰ اَفسران موجود تھے۔