کٹھوعہ// مرکزی وزیر صنعت ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت والی حکومت نے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے نئے اقدامات کئے ہیں ۔مرکزی حکومت کی معاون کوششوں سے جموںوکشمیر یوٹی کو خود کفیل ہونے تک محدود نہیں رکھا جائے گا بلکہ آنے والے برسوں میں خطے کا ایک بڑا برآمدی مرکز بن جائے گا۔وزیر نے اِن باتوں کا اِظہارکٹھوعہ کے سوڈھی ریزاٹس برنوتی میں ایک عوامی رسائی پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ضلع کٹھوعہ جموںوکشمیر کے ایک بڑے صنعتی ترقی مرکز کے طور پر سامنے آئے گا۔وزیر موصوف نے پانچ منصوبوں کا عملی طور پر اِفتتاح کیا جن کی تخمینہ لاگت 25.59 کروڑ روپے ہے جس میں دو پی ڈبلیو ڈی اور ایک پی ایم جی ایس وائی سڑک ، محکمہ صحت کا ایک ڈرگ ویئر ہائوس کے علاوہ سیڈ کو اِنڈسٹریل کمپلیکس گھٹی کا کامن فیسلٹی سینٹر شامل ہے ۔ اُنہوں نے شعبہ جل شکتی کی دو اَپ گریڈ ڈواٹر سپلائی سکیموں کی سنگ بنیاد بھی رکھا جو کہ 1.96 روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کی جائیں گی۔اُنہوں نے پانچ ٹریکٹر ان مستحقین کے حوالے کئے جنہوں نے محکمہ زراعت کی فارم میکانائزیشن سکیم کے تحت دو لاکھ روپے سبسڈی حاصل کی ہے ۔ اُنہوں نے ضلع کے مختلف بلاکوں کے انیس میز تھریشروں کو پنچایتی سربراہوں کے حوالے بھی کئے۔ڈاکٹر پانڈے نے باغبانی محکمہ کی ایس ایم اے ایم سکیم سے فائدہ اُٹھانے والے کو منظور ی نامہ بھی دیا جس کے تحت کسان فارم مشینری بینک قائم کرنے کے لئے ایک سے زیادہ زراعت کے اوزار خریدتا ہے۔وزیر نے لاڈلی بیٹی سکیم سے مستحقین کے والدین کو پاس بک بھی دی۔مرکزی وزیر صنعت نے محکمہ محنت کے ذریعے رجسٹرڈ تعمیراتی کارکنوں کے وارڈوں کو 10.15 لاکھ روپے کا تعلیمی اِمداد چیک بھی دیا ۔ اُنہوں نے وفات رجسٹر ڈ کنسٹرکشن ورکروں کے دو لواحقین کو 2.05 لاکھ روپے کی وفات اِمداد بھی دی۔ڈاکٹر پانڈے نے مختلف محکموں کے سٹالوں کا بھی معائنہ کیا جن میں مختلف سرکاری محکموں اور مقامی صنعتی یونٹوں کی مصنوعات ، سکیموں اور دیگر نمائشوں کا مظاہرہ کیا گیا۔وزیر نے شرکت کرنے والے محکموں کی کوششوں کو سراہا تاکہ وہ اپنی نمائشوں کو وزیٹر فرینڈلی انداز میں پیش کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راہل یادو نے ضلع کے صنعتی اور ترقیاتی منظر نامے پر روشنی ڈالی اور کٹھوعہ کا ڈسٹرکٹ پروفائل پیش کیا۔ڈی ڈی سی کی چیئر پرسن مہان سنگھ اُمید ظاہر کی کہ ضلع کے دیگر حصوں میں مزید صنعتی کمپلیکس قائم ہوں گے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں معیار کی ترقی لانے کی خواہاں ہے تاکہ اپنے لوگوں کی ہمہ جہت سماجی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔اُنہوں نے کہا کہ ’’ ممکن ‘‘ جیسی سکیمیں حکومت سے چلائی جارہی ہیں تاکہ نوجوانو ں کو خود روزگار کے مواقع سے فائدہ اُٹھایا جاسکے۔اُنہوں نے مزید کہا،’’ ضلع کٹھوعہ میں بڑے اور چھوٹے صنعتی یونٹوں کی وسیع گنجائش موجود ہے جو مقامی لوگوں کے لئے روزگار کی راہ ہموار کرے گی۔وزیر موصوف نے کٹھوعہ میں 500کروڑ روپے کے بائیو ٹیکنالوجی پارک پروجیکٹ کو کھولنے کے اِقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت جموںوکشمیر میں صنعتوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی تاکہ یوٹی کی معاشی کامیابیاں نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔اِس سے قبل گھٹی میں سیڈ کو اِنڈسٹریل سینٹرکے دورے کے دوران وزیر نے جموںوکشمیر میں صنعتوں کو راغب کرنے کے لئے جدید خطوط پر تیار کئے گئے نئے تعمیر شدہ اثاثوں کا معائینہ کیا۔ وزیر نے سیڈ کو آفس کمپلیکس میں ایک پودا بھی لگایا۔اُنہوں نے کٹھوعہ انڈسٹریل ائیریا میں چناب ٹیکسٹائل ملز یونٹ کا بھی معائینہ کیا اور اس کے کام اور کا مختصر جائزہ لیا۔ڈی ڈی سی ممبران ، بی ڈی سی چیئرپرسن ، صنعت کار ، میونسپل ممبران اور سرپنچوں کے نمائندوں نے بھی وزیر سے ملاقات کی او رانہیں اَپنے اَپنے علاقوں کے مسائل اور ترقیاتی اُمنگوں سے آگاہ کیا۔وزیر نے یقین دِلایا کہ منتخب نمائندوں او رصنعت کاروں کی طرف سے اُجاگر کردہ مسائل کو مناسب فورموں کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔ بعد میں وزیر موصوف نے ضلعی اِنتظامیہ کے زیر اہتمام ’’ آزادی کا امرت مہااُتسو‘‘ تقریبات کے تحت طلباء اور نوجوانوں کی ایک ریلی کو جھنڈی دکھائی۔بعد ازاں ، وزیر نے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام آزاد کا امرت مہوتسو تقریبات کے تحت طلباءاور نوجوانوں کی ایک ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔










