Union Health Minister e-Inaugurates 5 Addiction Treatment Facility Centres from RIHFW Baramulla

مرکزی وزیر صحت نے آر آئی ایچ ایف ڈبلیو بارہمولہ سے پانچ ایڈکشن ٹریٹمنٹ فیسلٹی سینٹروں کا اِی ۔ اِفتتاح کیا

بارہمولہ// صحت و خاندانی بہبود، کیمیائی اور کھادوں کے مرکزی وزیر مانسکھ مانڈاوِیہ نے مربوط صحت خدمات کو اَپ گریڈ کرنے کے لئے ایک اہم پیش رفت کے تحت ضلع بارہمولہ کے ریجنل اِنسٹی چیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ( آر آئی ایچ آیف ڈبلیو) دھوبی وَن سے پانچ ایڈکشن ٹریٹمنٹ فیسلٹی سینٹروں کا اِ ی ۔اِفتتاح کیا۔یہ پانچ ایڈکشن ٹریٹمنٹ فیسلٹی سینٹربڈگام ، بانڈی پورہ ، پلوامہ ، شوپیاں اور کولگام اَضلاع کے لئے ایک ایک وادی بھر میں منشیات کے خاتمے کا موجودہ طریقۂ کار مضبوط کرے گا کیوں کہ وہ منشیات کے عادی اَفراد کو جامع اور مربوط علاج فراہم کریں گے۔مرکزی وزیر موصوف نے اِن سینٹروں کا اِی۔ اِفتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ، چیف میڈیکل آفیسر بارہمولہ مع دیگر متعلقہ اَفسران کی موجودگی میں کیا۔یہ بات واضح ہے کہ مرکزی وزیر صحت اَپنے دو روزہ دورے پر ضلع بارہمولہ میں مرکزی حکومت کے خصوصی عوامی رسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور ہیں جس کا مقصد نچلی سطح پر عوامی آراء حاصل کرنا ہے ۔ اِس کے علاوہ نئے ترقیاتی منصوبوں کی ایک سیریز کے ذریعے بنیادی ڈھانچے کو تقویت دینا ہے۔دریں اَثنا، مرکزی وزیر نسکھ مانڈاوِیہ نے ایک پُر وَقار تقریب کی صدارت کی ۔اُنہوں نے کووِڈ۔19 وایریروں کو ان کی قابل قدر خدمات اَنجام دینے کے لئے مبارک باد دی۔ جوخدمات اُنہوں نے مشکل حالات میں کووِ ڈ۔19 وَبائی اَمراض کے دوران اَنجام دی ہیں۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر موصوف نے انہیں ملک کے حقیقی جواہر قرار دیا جنہوں نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اَنتھک اور بے لوث کام کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ اُن کی انمول خدمات کوسدا یاد رکھا جائے گا اور اُنہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم ان کی غیر معمولی خدمات کی مرہونِ منت ہے۔وزیر موصوف نے صحت کے اِداروں میں بنیادی ڈھانچے کو اَپ گریڈ کرنے کے لئے اُٹھائے گئے مختلف اقدامات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کمزور اور پسماندہ طبقات پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے اور لوگوں کو سستی ، جامع صحت اور طبی سہولیات فراہم کرنے کی متمنی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت جموںوکشمیر کے لوگوں کو مفت اور معیار ی صحت سہولیات فراہم کی جارہی ہے اور اسے صحت شعبے کے میں ایک ارتقائی قدم قرار دیا ہے۔