سری نگر//مرکزی وازیر داخلہ کے جموںو کشمیر کے تین روزہ دورے کے پیش نظر پواری وادی خاص کر سرینگر میں حفاظت کے سخت بندو بست کئے گئے ہیں ۔اس دوران حکام نے دورے کے دوران شہر کے بڈیاری سے نشاط تک سڑک کو 23سے 25اکتوبر تک بند رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔اس دوران وادی دورے کے بعد وزیر داخلہ جموں میں24اکتوبر کو ایک عوامی ریلی سے بھی خطاب کریں گے ۔ نمائندےکے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے تین روزہ دورہ جموں و کشمیر کے پیش نظر وادی کشمیر بالخصوص شہر سری نگر کے اطراف واکناف میں سکیورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا ہے۔یہ دوری وزیر داخلہ کا جموںو کشمیر کی خصوصی حثیت ختم کرنے کے بعد پہلا دورہ ہوگا۔ وزیر داخلہ امت شاہ ہفتے کے روز جموں و کشمیر کے تین روزہ دورہ پر سری نگر پہنچ رہے ہیں۔امیت شاہ کے اس دورے کے پیش نظر حکام نے وادی بالخصوص شہر سری نگر کے قرب و جوار میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کو ناکام بنانے کے لئے بھاری تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔سٹی رپوٹر نے جمعے کے روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے بتایا کہ شہر کے تمام علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ناکوں کے جال کو مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جنگی ساز و سامان سے لیس سیکورٹی اہلکار انتہائی چوکنا ہیں اور ناکوں پر موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔موصوف نامہ نگار نے بتایا کہ ناکوں پر مسافر بردار گاڑیوں کی بھی تلاشی کی جاتی ہے اور ان میں سوار مسافروں کی بھی جامہ تلاشی اور ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کئی مقامات پر راہگیروں کو بھی روک کر ان کی تلاشی اور شناختی کارڈ چیک کئے جاتے ہیں۔ لالچوک، بٹہ مالو، جہانگیر چوک، ہری سنگھ ہائی سٹریٹ، ریگل چوک وغیرہ اور پائین شہر کے منور آباد، رعناواری، خانیار، نوہٹہ وغیرہ میں اہم چوراہوں پر لگے ناکوں پر گاڑیوں، راہگیروں خاص کر موٹر سائیکل سواروں کو روکا جا رہا ہے اور ان کی جامہ تلاشی اور شناختی کارڈوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔دریں اثنا وزیر داخلہ کے دورے کے پیش نظر حکام نے سری نگر میں بلیوارڈ روڈ کو بڈیاری چوک سے نشاط تک اور گپکار روڈ کو 23 سے 25 اکتوبر تک بند رکھا ہے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا دورہ کشمیر اس وقت ہو رہا ہے جب یہاں حال ہی میں نامعلوم بندوق براداروں کے ہاتھوں اقلیتوں اور غیر مقامی لوگوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے دورے کے دوران موصوف وزیر داخلہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا فوج، پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے اعلیٰ افسروں کے ساتھ میٹنگیں کریں گے۔وزیر داخلہ بی جے پی لیڈروں اور امکانی طور پر پنچایتی راج کے کارکنوں کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اپنے تین روز دورہ جموں و کشمیر کے دوران 24اکتوبر کو جموں میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔۔ذرائع نے بتایا: ‘؎ شاہ 23اکتوبر کو سری نگر پہنچیں گے اور پھر اگلے دن جموں کا دورہ کریں گے۔ وہ یہاں پبلک ریلی سے خطاب کرنے کے علاوہ مقامی بی جے پی لیڈران اور دیگر گروپوں سے ملاقاتیں کریں گے’۔میڈیا رپوٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر داخلہ کے دورے کے پیش نظر جموں میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔شہر میں مختلف مقامات پر عارضی ناکے بٹھائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سرحدی علاقوں میں نگرانی بڑھائی گئی ہے’۔دریں اثنا وزیر داخلہ کے دورہ جموں وکشمیر کے پیش نظر فوج اور جموں پولیس نے جمعے کو یہاں نگروٹہ میں واقع وائٹ نائٹ کارپس ہیڈکوارٹرز پر ایک مشترکہ سکیورٹی جائزہ کانفرنس منعقد کی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے ایک فوجی عہدیدار نے بتایا کہ اس سکیورٹی جائزہ کانفرنس کی صدارت وائٹ نائٹ کارپس کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سوچھندرا کمار نے کی۔انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں فوج، پولیس اور انٹیلی جنس و دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ افسروں نے شرکت کی۔جموں زون پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مکیش سنگھ نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی۔










