مرکزی وزیر جل شکتی نے 15پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا اور 15 پروجیکٹوں کا اِی ۔سنگ بنیاد رکھا

مرکزی وزیر جل شکتی نے 15پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا اور 15 پروجیکٹوں کا اِی ۔سنگ بنیاد رکھا

سری نگر//مرکزی وزیر جل شکتی گجندر سنگھ شکھاوت نے 15منصوبوں کا اِی ۔اِفتتاح کیا اور اُنہوں نے یہاں جل شکتی محکمہ جموںوکشمیر کے 15 نئے منصوبوں کا کا اِی ۔ سنگ بنیاد رکھا۔مکمل شدہ منصوبوں کی کل لاگت 59کروڑ روپے تھی اور نئے پروجیکٹوں کی لاگت 54.87 کروڑ روپے ہے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور ائے بھٹناگر موجود تھے۔اِفتتاح کئے گئے منصوبوں میں جند رور کے لئے پانی کی فراہمی سکیم ،اودھمپور می چاری متل ، ڈبلیو ایس ایس ان کنگر ،جموں میں چک کیر پالپور،ڈبلیو ایس ایس کنسونولی ( شوپیان)، ڈبلیو ایس ایس نار پورہ ( شوپیان)، ڈبلیو ایس ایس نوگام رام گرگ ( شوپیان)، ڈبلیو ایس ایس شیرمال شیر پتھری ( شوپیان،ڈبلیو ایس ایس کارواسفنا گری،ڈبلیو ایس ایس فلٹریشن پلانٹ اَجس بانڈی پورہ ،لولاب میں سٹوریج ٹینک اور دیگر سکیمیں شامل ہیں۔ نئی سکیموں میں ڈبلیو ایس ایس اتربھنی( سانبہ) ، بالودے( سمن)، ہر سارتھ ( سانبہ) ، چننئی( رِیاسی)، دھرماری(رِیاسی)،سدل اور پنجار ( اودھمپور) ، اچھہ بل ( اننت ناگ)،نمبل ( اننت ناگ ) ، اچیگام ( بڈگام ،زین پنچل ( بڈگام)،راجل کنال ( راجوری)شامل ہیں۔کمشنر سیکرٹری جل شکتی محکمہ ایم راجو نے مکمل شدہ پروجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ نئے پروجیکٹ مقررہ وقت کے اَندر مکمل ہوں گے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد، مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ ، چیف انجینئر پی ایچ اِی کشمیر اِفتخار احمد اور دیگر اَفسران موجود تھے۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر موصوف نے اَفسران سے کہاکہ وہ آئندہ نسلوں کے لئے پانی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے لگن اور ذمہ داری کے ساتھ کام کریں۔اُنہوں نے کہا کہ آنے والے وقتوں میں پانی ایک بڑا چیلنج ہوگا لیکن ہم مل کر ہر گھر میں پانی کے فعال کنکشن لے آئیں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت ایک مشن موڈ پر کام کررہی ہے تاکہ مقامی لوگوں کو خوشحال زندگی فراہم کی جاسکے۔عوامی رَسائی پروگران کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر نے 10 ملین گیلن یومیہ ٹنگنار واٹر سپلائی سکیم پنتھہ چوک کا بھی دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں پنچایت نمائندوں اور پانی کمیٹی ممبران کے ساتھ ایک اَستفساری سیشن منعقد کیا تاکہ اَپنے اَپنے علاقوں میں جل جیون مشن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جاسکے ۔اُنہوں نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے مختلف حصوں کا بھی معائینہ کیا جن میں ایلوم ٹینک ، کلور ی نیشن یونٹ اور واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریاں شامل ہیں۔مرکزی وزیر موصوف نے کہا مرکزی حکومت جموں وکشمیر کے لوگوں کو یقینی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے پُر عزم ہے اور اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہو رہا ہے اور جموںوکشمیر مختلف مصنوعات کا مینو فیکچرنگ مرکز بنا جائے گا۔مرکزی وزیر نے جے جے ایم کی عمل آوری کی پیش رفت میں جموں و کشمیر حکومت کی تعریف کی۔اُنہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت معاشرے کے تمام طبقات کی مساوی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے پُر عزم ہے ۔مرکزی وزیر موصوف نے پی آئی کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ پنچایتی نمائندوں کا کردار اور ذمہ داری بڑھ جائے گی کیوں کہ حکومت کی سکیموں اور منصوبوں کو تیزی سے نافذ کیا جارہا ہے ۔ پی آر آئیز نے اَپنے اَپنے علاقوں کے مختلف مسائل بھی اُٹھائے اور اَپنے علاقوں میں مختلف سہولیات کی اَپ گریڈیشن کا مطالبہ کیا۔مرکزی وزیر نے انہیں یقین دِلایا کہ وہ ان کے مسائل اور مطالبات ان کے فوری حل کے لئے مناسب فورموں پر اُٹھائیں گے۔مرکزی وزیر موصوف نے سری نگر کے مضافات میں زاوورہ میں سینٹر آف ایکسی لینس کا بھی دورہ کیا اور ترقی پسند کسانوں اور تاجروں کے ساتھ بات چیت کی۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہا ر کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت نے 2022ء تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے وزیر اعظم کے خواب کو پورا کرنے کے لئے پہلے متعدداقدامات شروع کئے ہیں۔