جموں//مرکزی وزارتِ آیوش کے نیشنل میڈیسنل پلانٹس بورڈ نے دواؤں والے پودوں سے متعلق بیداری اور تحفظ کو فروغ دینے کے لئے صوبہ جموںمیں 100 سکولی ہربل گارڈنز کے قیام کی تجویز کو 53 لاکھ روپے کی لاگت سے منظوری دے دی ہے۔ اِس منصوبے کے تحت صوبہ کے ہر ضلع میں 10 منتخب سکولوں میں ہربل باغات قائم کئے جائیں گے۔اِس منصوبہ کو ڈائریکٹوریٹ آف آیوش جے اینڈ کے (جے اینڈ کے میڈیسنل پلانٹس بورڈ) کی سفارشات کے بعد منظور کیا گیا ہے جس کا مقصد دواؤں والے پودوں کی بھرپور ورثے کو تعلیمی نظام میں بامعنی اور عملی طور پر شامل کرنا ہے۔ یہ ہربل گارڈنز تعلیمی مراکز کے طور پر کام کریں گے جہاں طلبأ کو اہم دواؤں والے پودوں کی شناخت، کاشت اور اِستعمال کے بارے میں عملی معلومات حاصل ہوں گی اور وہ فطرت اور روایتی نظامِ صحت کی اہمیت کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے۔ ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں نے 100 سکولوں کی نشاندہی کی ہے۔ڈائریکٹر آیوش جموں و کشمیر اور سی ای او جے اینڈ کے میڈیسنل پلانٹس بورڈ ڈاکٹر اَجے کمار تکو نے اس منظوری کو ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اَقدام تعلیم کو روایتی علمی نظاموں کے ساتھ جوڑنے کی ایک دُور اندیش سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ یہ ہربل باغات عملی تعلیمی مراکز میں تبدیل ہوں گے اور طلبأ کو فطرت اور صحت مند طرزِ زِندگی سے جُڑنے کی ترغیب دیں گے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اس اَقدام کا مقصد احتیاطی صحت کے بارے میں بیداری اُجاگر کرنا، ماحولیاتی ذِمہ داری کو فروغ دینا اور قیمتی نباتاتی اقسام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ یہ منصوبہ نوجوان نسل میں آیوش نظام کی اہمیت اور مقامی علم کے تحفظ کے شعور کو فروغ دے کر دیرپا اثرات مرتب کرے گا۔ڈاکٹر تِکو نے وزیر برائے صحت و طبی تعلیم سکینہ اِیتو کا خصوصی شکریہ اَدا کیا جن کی مسلسل سرپرستی اور قیادت سے اس منصوبے کی منظوری ممکن ہوئی۔ اُنہوں نے کمشنر سیکرٹری محکمہ صحت و طبی تعلیم ایم راجو کا بھی قیمتی رہنمائی اور تعاون پر شکریہ اَدا کیا۔ڈائریکٹوریٹ آف آیوش جموں و کشمیر اس بات پر قائم ہے کہ وہ ایسے اقدامات کو وسعت دے جو پورے یونین ٹیریٹری میں میڈیسنل پلانٹس کے بارے میں بیداری ، تحفظ اور دیرپااِستعمال کو مضبوط بنائیں۔
سبالینکا نے میامی ٹائٹل جیت کر ’سن شائن ڈبل‘مکمل کر لیا
امیلیا کیر اور جیکب ڈفی کے نام نیوزی لینڈ کرکٹ ایوارڈز
میزائل حملوں سے امریکی جنگی جہاز ابراہم لنکن سینکڑوں میل پیچھے ہٹ گیا، ایرانی کمانڈر
ایران کیخلاف گراؤنڈ آپریشن کی تیاری‘ 3500 امریکی فوجی تعینات !
شمالی کوریا کا ’امریکہ تک مار کرنے والے‘ میزائل انجن کا تجربہ
تہران میں قطری نیوز چینل کی عمارت پراسرائیلی حملہ، متعدد افراد زخمی
روس کا یکم اپریل سے پٹرول برآمدات پر پابندی کا اعلان، عالمی منڈی میں تشویش
افغانستان میں شدید بارش اور سیلاب سے 17 افراد ہلاک
ایران کا تل ابیب میں کیمیکل پلانٹ پر حملہ کا دعویٰ
ایران پر جنگ مسلط کرنے پر امریکہ میں ٹرمپ کیخلاف مظاہرے










