ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا:راجناتھ سنگھ

مرکزی سرکار جموں کشمیر اور لداخ کی تعمیر وترقی کیلئے وعدہ بند ،لوگ امن پسند :راجنا تھ سنگھ

سرینگر//جموں کشمیر میں نوجوانوں کو ابتداسے ہی غلط راستے سے دور رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر دفاع راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ مرکزی سرکار جموں کشمیر اور لداخ کی تعمیر وترقی کیلئے وعدہ بند ہے اور اس میں نوجوانوں کو اہم رول بنتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر اور لداخ کو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں تبدیل کرنے کے بعد وہاں نئی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ایک انگریزی روزنامہ کو دیئے گئے خصوصی انٹر ویو میں وزیر دفاع راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ ہمیں جموں کشمیر میں نوجوانوں کو غلط راستے پر چلنے سے روکنے کی ضرورت ہے اور ابتدائی مراحل میں ایسا کام کرنا ہے کہ نوجوان غلط راستوں کی جانب نہ چلیں ۔ انہوں نے جموں کشمیر میں تعینات خواتین پولیس اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ خواتین کو مصروف عمل رکھیں تاکہ وہ بچوں کو غلط راستوں پر چلنے سے روک سکیں ۔ جموں کشمیر کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ یونین ٹریٹر ی میںلوگ تعمیر و ترقی اور امن کے خواہاں ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ تشدد کا خاتمہ جلد از جلد ہوجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز جموں کشمیر کے لوگو ں سے جڑا ہے اور وہ ہمیشہ پیا ر سے پیش آتے ہیں ، سنگھ نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ جموںو کشمیر میں نوجوانوں کو غلط راستوں پر چلنے سے روک دیں اور وہاں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع کیا جا ئے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین فوج جموں کشمیر میں مائوں جیسا کام کریگی اور ابتدا میںہی ہم جنتا جلد نوجوانوں کو روک سکیں گے اتنا ہی ہمارے لئے بہتر ہوگا ۔ راج ناتھ نے کہا کہ مرکزی سرکار جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کی وعدہ بند ہے اور جلد ہی جموں کشمیر میں ترقی کا نیا دو ر شروع ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمہ کے بعد جموں کشمیر اور لداخ میں عوام کافی خوش ہے اور امن کے خواہاں ہے ۔