سرینگر /24جنوری/اے پی آئی/ 31جنوری تک موسم بہتر رہنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے مرکزیزیر انتظام علاقے جموں وکشمیرکے دوردراز پہاڑی علاقوں میں درمیانہ درجے اور بھاری پیمانے پربرفانی تودے آنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے لوگو ں سے تلقین کی کہ گھروں سے باہرآتے وقت احتیاط کا خاص خیال رکھے تاکہ جانی مالی نقصان کاخطرہ باقی نہ رہے۔ادھر صوبائی کمشنر نے بھی وادی کے پہاڑی علاقوں میں رنے والے لوگوں کے لئے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ گھروں میں ہی رہے اور مجبوری کی حالت میں گھروں سے باہرآنے کے دوران احتیاط برتے۔اے پی آ ئی کے مطابق محکمہ موسمیات نے مرکزی زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر میں 31جنوری تک مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کے امکانات ظاہر کئے محکمہ موسمیا ت کے مطابق کئی علاقوں میں اگر چہ آسمان اَبر آلود رہے گا تاہم 31جنوری تک مرکزی زیرانتظام علاقے میں برفباری اور بارش کے بہت کم امکانات موجود ہے محکمہ موسمیات نے پونچھ،راجوری، کشتوڑ،اننت ناگ، کولگام،بارہمولہ، کپوارہ، بانڈی پوہ،گاندربل،کرگل اور لہہ کے پہاڑی علاقوں میں درمیانہ درجہ اور بھاری پیمانے پر برفانی تودے گر آنے کی پیشن گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ گھروں سے باہرآتے وقت احتیاط کاخاص خیال رکھے۔ادھرصوبا ئی کمشنرکے دفتر سے بھی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہے اور مجبوری کی حالت میں گھروں سے باہرآتے وقت احتیاط کاخاص خیال رکھے تاکہ برفانی تودے گرآنے کے دوران جانی ومالی نقصان کاکوئی خطرہ برقرار نہ رہے۔
