مرکزی وزیر مملکت قانون و اِنصاف کا راجوری کا دو روزہ دورہ مکمل
راجوری//مرکزی وزیر مملکت قانون و اِنصاف ایس پی سنگھ بگھیل کا راجوری کا دو روزہ دورہ مکمل کیاہے۔وزیر مملکت نے دوسرے دِن کے دورے کے دوران ٹائون ہال راجوری کا دورہ کیا اور وہاں اُنہوں نے شہر کو صاف ستھرا رکھنے اورسوچھ بھارت مشن میں حصہ لینے کے لئے صفائی کرمچاریوں کو ان کی انتھک کوششوں کے لئے سہولیت اور اعزاز دئیے۔اُنہوں نے وہاں پی ایم اے وائی ۔یو کے مستحقین کو سہولیت بھی فراہم کی۔اُنہوں نے بلیدھن بھون میں عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت اِس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ ترقی کے فوائد معاشرے کے تمام طبقات تک پہنچیں۔وزیر مملکت نے کہا،’’ سرکاری شعبے میں روزگار کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن طلباء کو روزگار کے مواقع سے فائدہ اُٹھانا چاہیئے ۔‘‘ اُنہوں نے طلاب کو مشورہ دیا کہ وہ زندگی میں اَپنے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لئے سخت محنت کریں۔دورے کے دوران وزیر مملکت کے ہمراہ اے ڈی ڈی سی پون کما ر، اے ڈی سی راجوری سچن دیو سنگھ ، اے سی آر طاہر مصطفی ملک ،صدر ایم سی راجوری محمد عارف، ڈی ڈی سی ممبرتھنہ منڈی عبدالقیوم میر، ڈی ڈی سی ممبر درہال اقبال ملک ، نائب صدر ایم سی راجوری بھارت بشن ویداور کونسلر ان بھی تھے۔اُنہوں نے ہائی سکول تتا پانی کے اَپنے دورے کے دوران طلبا ء او رعملے کے ساتھ بات چیت کی اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کریں۔وزیر موصوف تتاپانی ہاٹ سپرنگ میں چینجنگ روم کی سہولیت کے اَپ گریڈیشن کا اِفتتاح کرتے ہوئے متعلقہ اَفراد کو مشور دیا کہ وہ گرم چشمے کی مزید خوبصورتی کے لئے ٹھوس اقدامات کریں کیوں کہ اِس میں طبی سیاحت کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے ۔ اُنہوں نے سپاٹ کی مزید ترقی کے لئے اِس منصوبے کو ڈسٹرکٹ کیپکس میں شامل کرنے کے لئے بھی کہا۔وزیر موصوف نے کالا کوٹ میںپی ڈبلیو ڈی ڈاک بنگلو میں عوامی اور ان کے نمائندوں سے بھی بات چیت کی جنہوں نے انہیں اَپنے علاقوں کے کئی مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا۔مرکز ی وزیر موصوف نے کہا کہ ہر شعبے میں تبدیلی لانے کے لئے متعدد اقدامات کئے جارہے ۔وزیر نے کہا کہ جموں و کشمیر پنچایت راج کے تین درجے کے نظام کے قیام کے ساتھ مربوط مساوی ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے۔وزیر موصوف نے پانی کی قلت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے وسائل کی کوئی کمی نہیںہے لیکن وقت کی ضرورت ہے کہ عام لوگوں کو پینے کے پانی کی مناسب سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے ان کا استعمال کیا جائے۔وزیر موصوف نے کہا ،’’دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور راجوری اور پونچھ اضلاع کے لوگ سرحد پار گولہ باری اور سرحد پار دہشت گردی کا شکار ہوتے ہیں لیکن انہوں نے غیر سماجی عناصر کے ساتھ بہادری سے مقابلہ کیا‘‘۔اُنہوں نے پی ڈی ڈی سیکٹر سے متعلق عوامی شکایات کے حل کے بار ے میں کہا کہ بالخصوص پاور سیکٹر کے لئے ایک شکایت سیل قائم کیا جائے تاکہ جائز عوامی مسائل کا بروقت ازالہ کیا جاسکے۔مرکزی وزیر مملکت قانون و اِنصاف نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے کئی فلاحی سکیمیں اور پروگرام بشمول پی ایم اجوالا یوجنا، جیون بیمہ تحفظ یوجنا، جیون جیوتی یوجنا ، پی ای کسان ، آیوشمان بھارت شروع کی ہیں اور عوام پر زور دیا کہ وہ اِس کے فوائد حاصل کریں۔










