ٹنگمرگ//مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ زراعت ، امداد باہمی اور بہبود کساناں ووِیک اَگروال نے پو ٹیٹوسیڈملٹی پلکیشن فارمز یرکھا اور ٹنگمرگ کا دورہ کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری کے ہمراہ ڈائریکٹر زراعت چودھری محمد اقبال ، جوائنٹ ڈائریکٹرایگری کلچر ایکسٹنشن محمد قاسم گانی،جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت اِن پٹ فاروق احمد شاہ ، پوٹیٹو ڈیولپمنٹ آفیسر کشمیر وحید الرحمٰن ، چیف ایگری کلچر آفیسر بارہمولہ محمد یوسف شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ محمد یونس چودھری بھی تھے۔دورے کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری نے فارم کے مختلف حصوں کا معائینہ کیا اور متعلقہ اَفسران اور تکنیکی ماہرین سے تبادلہ خیال کی۔ڈائریکٹر زراعت نے ایڈیشنل سیکرٹری کو فارم میں جاری سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی۔اُنہوں نے کہا کہ وادی میں آب و ہوا کے الگ الگ حالات ہونے کی وجہ سے وہ یہاں وائرس سے دور آل کے بیجوں کو پھیلانے کے لئے موزوں ہے اور پرنسپل سیکرٹری اے پی ڈی ایف ڈبلیو ڈی جے اینڈ کے نوین کمار چودھری کی ہدایت پر محکمہ مناسب اور مختلف جانچ پڑتا ل کے بعد فارموں کی مٹی کی ساخت ، مٹی کی صحت ، آبپاشی وغیرہ تکنیکی پیرا مٹروں نے ’’ وں فارم وَن/ دو پروڈکٹ ‘‘ کے اَصول پر عمل پیرا ہے اور توقع کی جارہی ہے 6000 کوئنٹل ہائی کوالٹی وائرس سے محفوظ آلو کے بیج تیار کئے جائیں گے۔محکمہ زراعت کشمیر کی جانب سے کئے گئے کام کو سراہتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری نے پوٹیٹو سیڈ کے تندوں کی تیاری کے دوران جدید ترین تکنیکی اہمیت پر روشنی ڈالی۔بریڈ ر سیڈز کی دستیابی کے معاملے کے بارے میں ووِیک اَگروال نے ایڈیشنل سیکرٹری کو یقین دِلایا کہ اِس معاملے کو بریڈر بیجوں سے متعلق ضروریات کے لئے اِنڈیا کونسل آف زراعت ریسرد ( آئی سی اے آر ) کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔اِس موقعہ پر ٹنگمرگ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے ترقی پسند کسانوں اور پوٹیٹو کاشت کاروں کے وفد نے ایڈیشنل سیکرٹری کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دورانِ تبادلہ خیال اُنہوں نے کاشت کار برداری کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی مختلف اِقدامات اور کسان دوست منصوبوں پر اُن کا شکریہ اَدا کیا۔بعد میں ایڈیشنل سیکرٹری نے پو ٹیٹوسیڈملٹی پلکیشن گلمرگ کا بھی دورہ کر کے وہاں ہونے والی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔










