سرینگر / /مرغوں کی قیمتوں میں اضافہ سے عوامی حلقوں میں غم وغصہ پایاجارہا ہے ۔اس سلسلے میں شہر ی ودیہی علاقوں سے لوگوں نے کشمیر پریس سروس کے ساتھ بات کرتے بتایا کہ مرغوں کی قیمتوں کا اتار چڑھائو حیرن کن ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرغ فی 150روپے کلو کی قیمت پر فروخت کیا جارہے جبکہ کئی علاقوں میں 155روپے بھی فروخت کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوز سرینگر جموں شاہراہ بند ہونے یا لاک ڈاون یا کرفیو و نامساعد حالات میں ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے من مانی قیمتیںمقرر کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جو سرکار ان ناجائزمنافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کی من مانیوں پر آنکھیں بند کرتی ہے اس سرکار پر بھروسہ اٹھ جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب گراں بازاری نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے اور کوئی پُرسان حال نہیں ہے ۔اس سلسلے میںانہوں نے لفٹنٹ گورنر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو اعتدال پر لانے کیلئے فوری طور لائحہ عمل ترتیب دیا جائے اور سرکاری نرخ ناموںکو عملی جامہ پہنانے کیلئے پابند بنایاجائے تاکہ لوگوں کے مشکلات کاازالہ ہوسکے ۔










