اشتیاق بیگ سمیت دیگر سماجی و سیاسی انجمنوں کی جانب سے دونوں خاندانوں کا مبارک باد
سرینگر//زینت فاروق بیگ ساکنہ ابوبکر کالونی 90فٹ صورہ کی شادی خانہ آبادی کے موقعہ پر سینئر ٹریڈ یونین لیڈر، جموں کشمیر گورئمنٹ ایمپلائز کانفرنس کے صدر اور جی آر بیگ میموریل فاؤنڈین کے چیئرمین اشتیاق بیگ نے نو بہاتے جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں خاندانوں کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق زینت فاروق بیگ کی شادی خانہ آبادی اظہر نثار پنڈت ساکنہ بوٹہ کدل لالبازار سرینگر کے ساتھ طے پانے پر اشتیاق احمد بیگ سمیت دیگر سیاسی و سماجی انجمنوں نے دونوں خاندانوں کو مبارک باد پیش کی ہے ۔ انہوں نے بیگ اور قادری دونوں خاندانوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔اشتیاق احمد بیگ نے اپنی مبارکبادی پیغام میں کہا کہ یہ دن وراثت کا ایک لمحہ ہے کیونکہ دلہن تجربہ کار ٹریڈ یونین لیڈر مرحوم خواجہ غلام رسول بیگ اور مرحومہ فاطمہ رسول بیگ، سابق چیف سرپرست جی آر بیگ میموریل فاو¿نڈیشن کی پوتی ہے ۔ اشتیاق بیگ نے کہا کہ دونوں جوڑے کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ہم آہنگی اور خوشحالی کی زندگی کی خواہش کی۔ان کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی انجمنوں کے لیڈران نے بھی دونوں نو بہاتے جوڑے کو مبارک باد پیش کی ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ ان کی ازدواجی زندگی خوشیوں سے پُر ہوں ۔










