ضلع بھر سے 6 زونوں کے17 اور 14 سال کے کم عمر کے کھلاڑیوں کی شرکت
سرینگر// محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کولگام کی جانب سے رواں سال کی کھیل کود سرگرمیاں شدومد سے جاری ہے جس میں محکمہ کی جانب انٹر زونل ضلع سطح کے بائز کے لئے فٹ بال اور کباڈی ٹورنامنٹوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں ضلع کے چھ زونوں کے 12 ٹیموں کے کھلاڑکھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں یوتھ سروس اینڈ سپورٹس آفسر کولگام مشتاق احمد پامپوری نے باظابطہ طور پر اس ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ، انکے ہمراہ زونل فیزیکل ایجوکیشن آفیسر ایچ سی گام نسار احمد وانی بھی ساتھ موجود تھے اسکے ساتھ ساتھ محکمہ کے ملازمین و کھلاڑی بھی اس موقع پر موجود تھے , اس ٹورنامنٹ میں ضلع بھر کے200 کے قریب کھلاڑی شرکت کر ررہے ہیں جس میں زون دمہال ہانجی پورہ , زون ایچ سی گام ,زون کولگام , زون یاری پورہ ، زون قیمو اور زون دیوسر کے فٹ بال اور کباڈی کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، کباڈی ٹورنامنٹ میں زون قیمو نے انڈر ٹورنامنٹ میں زون کولگام کو فائنل میچ میں شکست دی اور انڈر کے ٹائٹل کو اپنے نام کیا اسی طرح فٹب بال ٹورنامنٹ میں زون کولگام نے زون یاری پورہ کو فائنل میچ میں شکست دی۔ ضلع بھر میں رواں سال کے ایکٹیوٹی کلینڈر کے تحت کھیل کود سرگرمیاں جاری ہے جس میں ضلع بھر کے کھلاڑی مختلف کھیک کھیل کود سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔










