محکمہ کی سکیموں اور پروگراموں کو وسیع پیمانے پر تشہیر دیں:نوین چودھری

محکمہ کی سکیموں اور پروگراموں کو وسیع پیمانے پر تشہیر دیں:نوین چودھری

سری نگر//پرنسپل سیکرٹری بھیڑ و پشوپالن اور ماہی پالن نوین کمار چودھری نے اَفسران سے کہا ہے کہ وہ محکمہ کی جانب سے پیش کردہ صارفین کی طرف سے پیش کی جانے تمام سکیموں اور پروگراموں کو وسیع پیمانے پر تشہیر کریں۔اُنہوں نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہاکہ فوائد کو بنیاد ی سطح تک پہنچانے کے لئے ضروری ہے کہ لوگوں کو اِس کے بارے میں کافی معلومات حاصل ہوں ۔اُنہوں نے ان سے کہا کہ عام زبان اور عام فہم آسان زبان کے ساتھ مقامی زبانوں میں اشتہار شائع کریں۔نوین کمار چودھری نے اَفسران سے کہا کہ وہ گھریلو جانوروں کا ڈیٹا بیس اَپ ڈیٹ کریں جو یا تومختلف بیماریوں سے ہلاک ہوئے ہیں یا جنگلی جانوروں کے ذریعے نوچ ڈالے گئے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ جموںوکشمیر یوٹی کے تمام گھریلو اور دودھ دینے والے جانوروں کے لئے اِنشورنس سکیم وضع کرنے پر غور کر رہا ہے ۔پرنسپل سیکرٹری نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ جانوروں میں بیماریوںکی روکتھام کے سلسلے میںایڈوائزریاں جاری کریں ۔ اُنہوںنے یہاں جموںوکشمیر اوراس سے ملحقہ ریاستوں میں منھ کھر بیماری کے پھیلائو کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ اُنہوں نے بھیڑ و پشو پالن سے متعلق اِس سال کے ویکسی نیشن پروگرام کے بارے میں دریافت کیا اور اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ مصدقہ لیبارٹریوںسے منظور شدہ صرف معیاری اور قابل اعتماد ویکسین کا اِنتخاب کریں۔پرنسپل سیکرٹری نے اَفسران سے کہا کہ یونٹ ہولڈروں جو بیماری یا جنگلی جانوروں کے حملوں کی وجہ سے نقصان اُٹھاتے ہیں اُن کی مدد کی جائے ۔ اُنہوں نے ان سے پولٹری ڈیلروں کو آلودگی پر قابو پانے کے سازو سامان کو محفوظ بنانے میں مدد فراہم کرنے کو کہا۔ اُنہوں نے ان سے محکمہ کی جانب سے پولٹری فارم ڈیلروں کو فراہم کی جانے والی اِنشورنس سکیم کو مناسب تشہیر کرنے کی ہدایت دی ۔ پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ اس طرح کے بین ریاستی بائیر سیلر میٹ کے بارے میں اشتہارات پنجاب ، ہریانہ اور ہماچل پردیش سے حصہ لینے کے خواہشمند کسانوں کے لئے پنجابی اور ہندی پریس سے شروع کرنا چاہئے۔ انہوں نے میلے کے لئے ایس او پیز تیار کرنے کی ہدایت دی تاکہ جو بھی سرگرمیاں مرتب کی گئیں وہ قانون کے مطابق آسانی سے انجام دیں۔پرنسپل سیکرٹری کوجانکاری دی گئی کہ دیگر ریاستوں سے پٹھانکوٹ بارڈر کے اس پار 500 کے قریب جانور رواں ماہ کی 28 اور 29 تاریخ کو منعقد ہونے والے اس پشودھان میلہ میں حصہ لینے جارہے ہیں۔ اس میگا جانوروں کے میلے میں پورے جموں و کشمیر کے خریداروں اور فروخت کنندگان بھی شرکت کر رہے ہیں۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ محکمہ بھیڑ و پشو پالن اور ماہی پالن کے حق میں بجٹ کے تحت مختلف ترقیاتی پروگراموں اور فلاحی منصوبوں کو انجام دینے کے لئے 5275.84لاکھ روپے کی مجموعی رقم جاری کی گئی ہے۔میٹنگ کو مزید بتایا گیا کہ انٹگریٹیڈ ڈائری ڈیولپمنٹ پروگرام کے لئے 1660لاکھ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے ۔ اسی طرح انٹگریٹیڈ فیڈ / چارہ ڈیولپمنٹ پروگرام کے لئے انٹریگریٹیڈ پولٹری ڈیولپمنٹ پروگرام کے لئے پہلی قسط کے طور پر 600 لاکھ اور 347لاکھ روپے جارری کئے گئے ہیں۔میٹنگ کو مزید جانکاری دی گئی کہ دیگر تعمیراتی سرگرمیوں کے لئے بھی فنڈس جاری کئے گئے ہیں اورمحکمہ خزانے نے بھیڑ پالن کی ترقی کے لئے 1575 لاکھ روپے اور محکمہ فشریز کے حق میں 221 لاکھ روپے اہم شعبوں کی ترقی کے لئے بیم کے ذریعے جاری کیا ہے۔میٹنگ میں ڈائریکٹر فائنانس ، ڈائریکٹر بھیڑ و پشو پالن جموںوکشمیر اور ڈائریکٹر ماہی پالن کے علاوہ تینوں محکموں کے دیگر اَفسران / اہلکار بھی موجود تھے۔ جموں میں مقیم اَفسران / اہلکاروں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا ۔