جموں//مرکزی کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر میں اقتصادی ترقی ، روز گار کے مواقع پیدا کرنے ، تجارتی مواقع اور جی ڈی پی میں اضافہ کرنے والے شعبوں میں سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کیلئے پرنسپل سیکرٹری صنعت اینڈ کامرس ( آئی اینڈ سی ) رنجن پرکاش ٹھاکر نے جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائیزیشن ( جے کے ٹی پی او ) کے درمیان صنعت و تجارت محکمہ اور لداخ جموں و کشمیر اکنامک گروتھ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈائیلاگ ( ایل ای اے ڈی ) کی جانب سے منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی پی او انکیتا کار اور ڈائریکٹر لیڈ سنیل شاہ کی موجودگی میں ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔ ایم او یو کے مطابق جموں کشمیر یو ٹی میں سیکٹر وار مواقع کو ممکنہ سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کیا جا سکے اور مختلف اسٹیک ہولڈرز سے سیکٹر کے لحاظ سے سرمایہ کاری کو آگے بڑھایا جا سکے ۔ اس مفاہمت نامے کا مقصد دوسروں کے درمیان اور جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش بنانے کیلئے زراعت ، ٹیکسٹائیل ، دستکاری ، فارماسیوٹیکل ، دیہی ترقی ، آئی ٹی ، آئی ٹی ای ایس ، فوڈ پروسیسنگ ، ڈیری پروڈکٹ ، انجینئرنگ اور مشین ٹولز وغیرہ کے متعدد شعبوں کیلئے پروگرام کی سہولت فراہم کرنا ہے تا کہ مختلف ریاستوں کے اثر و رسوخ رکھنے والے اداروں کے درمیان وسیع دائرہ کار اور توجہ حاصل کی جا سکے ۔ اس موقع پر ایل ای اے ڈی کی طرف سے سریندر موہن گپتا ، ست شرما ، ہریندر گپتا ، راجیش گپتا اور راجیو گپتا موجود تھے ۔










