سرینگر//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں جموں و کشمیر میں کوویڈ کی صورتحال کو کم کرنے کیلئے کی جانے والی تیاریوں کا جا ئیزہ لیا گیا تا کہ وسیع پیمانے پر کووڈ سے متعلقہ ٹریننگ کے ذریعے اب تک جموں و کشمیر نے اپنی 77 فیصد اہل آبادی کو ایک کروڑ سے زیادہ خوراکیں دے کر بغیر کسی سنگین پیچیدگیوں کے اطلاع دی ہے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور طبی تعلیم ، کمشنر /سیکرٹری جی اے ڈی ، سی ای او آیوشمان بھارت ، مشن ڈائریکٹر ، نیشنل ہیلتھ مشن ( این ایچ ایم ) ، ڈائریکٹر فیملی ویلفئیر اور متعلقہ افسران میٹنگ میں شریک ہوئے ۔ میٹنگ میں یہ بتایا گیا کہ کووڈ کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس بیماری کو کم کرنے کیلئے جموں و کشمیر نے وزارت صحت اور خاندانی بہبود حکومت ہند کی اپریشنل ہدایات پر مبنی متعلقہ افرادی قوت کی مناسب تربیت کیلئے ایک مضبوط طریقہ کار اپنایا ہے ۔ ہیلتھ کئیر پروفیشنلز کو خاص طور پر ہوم آئسو لیشن ٹریکنگ ، مائیکرو کنٹینمنٹ زون ، ٹیسٹنگ اور سرویلنس ، علامتی شناخت ، بعد میں اعلیٰ طبی سہولیات کا حوالہ اور پنچائت کی سطح کے کووڈ کئیر سنٹر کو فعال بنانے پر خصوصی زور دیا گیا۔ مزید یہ کہ محکمہ صحت نے آکسیجن کی کھپت اور آئی سی یو کے عملے کے انتظام کے حوالے سے مختلف ٹریننگز کا اہتمام کیا ۔ چیف سیکرٹری نے بچوں میں کوویڈ انفیکشن کے خطرات کا ذکر کیا اور محکمہ پر زور دیا کہ وہ میڈیکہل اور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے مناسب تربیتی ماڈیول تیار کرے تا کہ پیڈیاٹرک وارڈز اور آئی سی یو کو بہتر طریقے سے سنبھال سکے ۔ اس کے علاوہ جی ایم سی جموں اور سرینگر دونوں میں ڈویژنل پیڈیاٹرک سنٹر آف ایکسی لینس کو ترقی دی جائے ۔










