سری نگر//محکمہ سیاحت نے سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سیاحتی شعبے سے وابستہ مختلف شراکت داروں کے لئے کووِڈ ۔19 کے مناسب پروٹوکول کے نفاذ کے لئے ایک کپسٹی بلڈنگ پروگرام کا اِنعقاد کیا۔اِس موقعہ پر زائد اَز 200 کیب ڈرائیوروں میں ’’ میں ٹیکہ شدہ ہوں ‘‘ بیچز تقسیم کئے گئے تاکہ سیاح ان سروس پروائیڈروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آرا م دہ محسوس کرسکیں۔ پروگرام کی صدارت ناظم سیاحت کشمیرڈاکٹر جی این ایتو نے کی ۔اِس پروگرام میں محکمہ کے دیگر سینئر اَفسران کے علاوہ مختلف سیاحتی شراکت دار موجود تھے۔ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے شرکأ سے خطاب کرتے ہوئے سیاحت کے حوالے سے اَپنی پیشہ ورانہ سرگرمیاں اَنجام دیتے ہوئے کووِڈ۔19 سے بیداری اور پروٹوکول کی پیروی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ یہ پروگرام کیپ ڈرائیوروں اور دیگر شراکت داروں کی رہنمائی کرے گا تاکہ وہ کووِڈ ۔19 کے بعد کے حالات میں محفوظ ماحول میں اَپنی سرگرمیاں اَنجام دے سکیں۔ اس کے علاوہ سیاح بھی اس جگہ کے دورے کے دوران محفوظ اور آرام دہ محسوس کریں گے۔










