74جونیر اسکیل کے اے ایس افسران کی خدمات کاتعین،75بلاک ڈیولپمنٹ افسروں اورضلع پلاننگ افسروں کے تبادلے وتعیناتیاں
سری نگر//حکومت نے 2019بیچ کے 74جونیئراسکیل کے اے ایس افسروں کی خدمات کاتعین کرتے ہوئے اُنھیں محکمہ دیہی ترقی وپنچایتی راج میں بطوربلاک ڈیولپمنٹ افسروں کے تعینات کردیاہے جبکہ دیگر75بلاک ڈیولپمنٹ افسروں اورڈسٹرکٹ پلاننگ افسروں کی تعیناتیاں کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ دیہی ترقی وپنچایتی راج کے پرنسپل سیکرٹری بپل پاٹھک (آئی اے ایس )کی جانب سے جاری ایک گورنمنٹ آرڈر زیرنمبر 233-RD&PR آف 2021 بتاریخ14ستمبر2021میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 31اگست2021کوجاری کردہ ایک آرڈر زیرنمبر(GAD) 806-JKآف2021کاحوالہ دیتے ہوئے محکمہ دیہی ترقی وپنچایتی راج سے منسلک 74جونیئر اسکیل کے اے ایس افسروں کی بطوربلاک ڈیولپمنٹ افسروں کے تعیناتیوں اورتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔سال2019بیچ کے جونیئراسکیل جے کے اے ایس افسروں کی تعیناتی کشمیراورجموں ڈویژنوں کے مختلف اضلاع کی حدودمیں آنے والے بلاکوںمیں بطوربی ڈی اوئوز کے عمل میں لائی گئی ہے ۔سرکاری آرڈر کی رئو سے ان سبھی74جونیئر اسکیل جے کے اے ایس افسروں کی تعیناتیاں اورتبادلے فوری طورپر نافذالعمل بنائی گئی ہیں ۔محکمہ دیہی ترقی وپنچایتی راج کے پرنسپل سیکرٹری بپل پاٹھک (آئی اے ایس )کی جانب سے جاری مذکورہ بالا حکومتی حکمنامے کے تحت جموں ڈویژن کے39اورکشمیرڈویژن کے36بلاک ڈیولپمنٹ افسروں اورڈسٹرکٹ پلاننگ افسروں کے تبادلے اورنئی جگہوں پرتعیناتیاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں ۔ان 75بی ڈی اوئوز اورڈی پی ائووزمیں کم سے کم3جے کے اے ایس افسراورکئی انچارج بی ڈی ائووزبھی شامل ہیں ۔جاری سرکاری حکمنامے میں ایسے کئی بی ڈی ائووزکے نام بھی شامل ہیں ،جو محکمہ دیہی ترقی وپنچایتی راج کے صوبائی اورضلعی ہیڈکوارٹروں سے منسلک تھے اورجن کی تعیناتیاں زیرالتواء رکھی گئی تھیں ۔










