محکمہ تعمیرات عامہ میں جامع ترقیاں،تبادلے و تقریاں

90اسسٹنٹ وایگزیکٹوانجینئروں کو مستقل بنیادوں پر کمان سونپی گئی

سرینگر//محکمہ تعمیرات عامہ میں بڑے پیمانے پر انجینئروں کی ترقیاں،تقرریاں،تبادلے اور مستقلی عمل میں لائی گئی،جس کے تحت39 انچارج ایگزکیٹو انجینئروں اور50 انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کو مستقل بنیادں پر ترقیاں تفویض کی گئی۔وائس آف انڈیا کے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ میں محکمہ جاتی ترقیاتی کمیٹی اور پبلک سروس کمیشن کی طرف سے سفارش کے بعد39انچارج ایگزیکٹو انجینئروں(سیول) کو مستقل طور پر ایگزیکٹو انجینئروں کے طور پر ترقی دی گئی۔ان ایگزیکٹوں انجینئروں میں جسپال سنگھ کو مارچ2014اور نصیر احمد پنڈت کو مئی2016کے علاوہ حنیف محمد میر کو اپریل2020 اور قاضی جاوید امین کو اکتوبر2020سے ترقیاں تفویض کی گئیں۔محکمہ تعمیرات عامہ کے سیکریٹری بھوپیندر کمار کی طورف سے جاری حکم نامہ کے مطابق سدیش کمار، رنبیر شیکھر، عبدالغنی جاگل،سہیل قادر بیدار،کبیر حسین، تجیندر گپتا،اشتیاق حسین وانی، محمد اعجاز مبارکی، غلام رسول، دیوی دیال، مہندر کمار، شیخ ضمیر احمد، بشیر احمد وانی، فاروق احمد کھناڈے، محمد رمضان صوفی، وریندر رازدان اور ستیش کمار کوسال2021سے ترقیاں فراہم کی گئیں۔ حکم نامہ کے مطابق عبدالحفیظ ملک، اشوک کمار سودان، شبیر احمد وید، جواد الحسن، سہیل ملک، دیپک کول، دنیش کمار نائیر، تلک راج، کیول کمار، اشونی کمار، روشن دین، محمود احمد،نور علی، راجیندر کمار گپتا، سبھاش کمار گپتا،گیان سنگھ،محمد محبوب اور الطاف حسین شیخ کو سال2022سے ترقیاں تفویض کی گئیں۔اس دوران محکمہ نے 66ایگزیکٹوں انجینئروں پر مبنی سنیارٹی فہرست بھی جاری کی ہے۔سیکریٹری محکمہ تعمیرات عامہ کا کہنا ہے کہ محکمہ جاتی ترقیاتی کمیٹی اور جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن نے جن انجینئروں کے ناموں کو ایگزیکٹو انجینئروں کے طور پر مستقلی کی میں مختلف دستاویزات کی کمی کی وجہ سے روکا ہے، کو مناسب جگہوں پر حتمی سنیارٹی لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کیسوں میں کمیوں کو جونہیں دور کیا جائے گا تو پبلک سروس کمیشن اور محکمہ جاتی ترقیاتی کمیٹیوں کی طرف سے سفارشات لاگوکی جائیں گی اور محکمہ کی طرف سے مستقلی کے احکامات جاری کیے جائی گی۔ہیں۔ اس دوران محکمہ تعمیرات عامہ کے انجینئر ان چیف کے دفتر میں اپنی تقرری کے منتظر21اسسٹنٹ انجینئروں اور انچارج اسسٹنٹ انجینئروں کو مختلف محکموں اور شعبہ جات میں تعینات کیا گیا۔آرڈر کے مطابق شازیہ نبی کو محکمہ تعمیرات عامہ کے رفیع آباد ڈویڑن،عباس رسول خان کو لنگیٹ ڈویڑن،ارشد حسین خان کو سمبل ڈویڑن،مشتاق احمد خان کو کپوارہ ڈویڑن اور فروا زہرہ کو ایس ای سرکل بڈگام،اوئیس رسول کو ٹنگڈار ڈویڑن، عمر بشیر ڈار کو چاڈورہ ڈویڑن،محمد شفیع کو قاضی گنڈ ڈویڑن میں تعینات کیا۔ آرڈر کے مطابق امتیاز حسین، عابد علی آہنگر،غلام نبی ترمبو، محمد اکبر،محمد شفیع شاہ،سہیل مجید مٹہ،جاوید احمد صوفی،شفاعت احمد مٹہ اور عمر فاروق کی خدمات کو محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج میں مزید تقرری کے ماتحت رکھا گیا جبکہ ماریہ جاوید کو ڈائریکٹوریٹ آف کالٹی کنٹرول جموں میں دستیاب اسامی کی جگہ پر تعینات کیا گیا۔محکمہ تعمیرات عامہ کے سیکریٹری بھوپیندر کمار کی جانب سے جاری ایک اور حکم نامہ کے مطابق محکمہ جاتی ترقیاتی کمیٹیوں اور پبلک سروس کمیشن کی سفارشات کے پیش نظر50انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کو پستقل بنیادوں پر اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے طور پر ترقیاں تفویض کی گئی۔ ان اسسٹنٹ ایگزیکٹوں انجینئروں میں قاضی جاوید امین، سدیش کمار، رویندر شیکھر، عبدالمجید گنائی، ارجمند احمد خان، عبدالغنی جوگل، قوام الدین، ونود کمار شرما، سہیل قادر بیدار، کبیر حسین،تجندر گپتا،اشتیاق حسین وانی ظفر حسین بابا اور شوکت احمد ریشی کوسال2014سے ترقیاں تفویض کی گئیں۔آرڈر کے مطابق محمد اعجاز مبارکی، غلام رسول، دیوی دیال، مہندر کمار، شیخ ظفر حمد، بشیر احمد وانی،شوکت رشید وانی، فاروق احمد کھانڈے، محمد رمضان صوفی،ستیش کمار لنگر،وریندر رازدان،اشونی کمار مہرا، عبدالحفیظ ملک، اشوک سنگھ سودان شبیر احمد وید، جواد الحسین اور سہیل ملک کو سال2014جبکہ دیپک کول اور دنیش کمار نایئر کو سال2015سے ترقیوں سے سرفراز کیا گیا۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے سیکریٹری کی طرف سے جاری حکم نامہ کے مطابق کیول کمار آرتی، تلک راج، اشونی کمار، عبدالمطلب، روشن دین، دورجے کیاتسو، محمود احمد، شن زنگ ڈورجے،نور علی،سجاد حسین وزیر،راجندر کمار گپتا اور سبھاش کمار گپتا کو سال2016 جبکہ محمد اقبال خان گیان سنگھ،محمد محبوب اور الطاف حسین شیخ کو سال2017سے ترقیاں دی گئیں۔ محکمہ میں پبلک سروس کمیشن اور محکمہ جاتی ترقیاتی کمیٹی کی سفارش پر انچارج اسسٹنٹ انجینئر،انجینئر فردوس احمد خوشخان کو دسمبر2021سے مستقل بنیادوں پر اسسٹنٹ انجینئر کے طور پر ترقی دی گئی۔ادھر4 انجینئروں کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئیں۔ آرڈر کے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ ڈویڑن گنڈ میں تعینات انچارج اسسٹنٹ ایگزکیٹو انجینئر غلام قادر کو تبدیل کرکے انکی خدمات کو محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے ماتحت رکھا گیا جبکہ انجینئر شبیر احمد میر کو محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ ایگزکیٹو انجینئر سب ڈویڑن گنڈ میں تعینات کیا گیا۔ سب ڈویڑن کنگن میں تعینات انجینئر ضیالراحمان قاضی کو تبدیل کرکے انکی خدمات کو محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے ماتحت رکھا گیا جبکہ محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج میں تعینات انجینئر عامر رسول بٹ کو تبدیل کرکے آر اینڈ بی ڈویڑن سب ڈویڑن شوپیاں میں تعینات کیا گیا۔