سری نگر//محکمہ بجلی کا ایک عارضی ملازم بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیاجس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ واقعے کے دوران علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ضلع اننت ناگ کے عشمقام اریگولو کا رہائشی محکمہ بجلی کا عارضی ملازم عبدالرشید بھٹ عمر تقریباً 31 سال ولد محمد اکبر بھٹ گاوں اکاد میں بجلی کے تار بچھاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔زخمی ملازم کو خصوصی علاج کے لیے سنگین حالت میں ضلع ہسپتال اننت ناگ منتقل کر دیاگیا ہے مقامی لوگوں نے بتایا حادثے کے وقت یہاں افر تفری کا ماحول پیدا ہوا۔










