33 کے وی لائنوں کی مرمت کے باعث سپلائی متاثر رہے گی
سرینگر// یو این ایس//محکمہ بجلی کے چیف انجینئر نے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں مرمتی کاموں کے پیش نظر بجلی کی شیڈول بندش کا اعلان کیا ہے۔ یہ بندش مختلف 33 کے وی لائنوں پر ضروری دیکھ بھال اور مرمت کے باعث عمل میں لائی جا رہی ہے۔محکمہ کے مطابق یکم مارچ 2026 کو صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک 33 کے وی کرن نگر لائن کی بندش کے سبب چٹہ بل، بلگارڈن، زالڈگر، سول سیکریٹریٹ، گول مارکیٹ، گرو بازار، ٹنکی پورہ، شہید گنج اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی متاثر رہے گی۔یو این ایس کے مطابق اسی طرح 3 مارچ 2026 کو صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک 33 کے وی بڈگام سیڈکو ٹیپ لائن کی شٹ ڈاؤن کے باعث ہاؤسنگ کالونی، نِفٹ اور نزدیکی علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔محکمہ کے مطابق یکم مارچ 2026 کو صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک 33 کے وی پانپور سیڈکو لائن کی شٹ ڈاؤن کے باعث آئی ای کھرْو، سیمنٹ پلانٹس، وئین، پی۔ٹو، پی۔ون، آئی وئین، نمبلہ بل، درنگ بل، خدرمْوہ اور نزدیکی علاقوں میں بھی بجلی کی سپلائی متاثر ہوگی۔کے پی ڈی سی ایل نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ شیڈول بندش کے دوران تعاون کریں، کیونکہ یہ مرمتی کام بجلی کے نظام کو مستحکم اور بہتر بنانے کے لیے ناگزیر ہیں۔










