power

محکمہ بجلی میں بڑے پیمانے پر انتظامی ردوبدل

14 انجینئر اِنچارج سپرنٹنڈنگ انجینئر تعینات،متعدد تبادلے و اضافی چارجز تفویض

سرینگر// جموں و کشمیر حکومت نے محکمہ پاور ڈیولپمنٹ میں ایک اہم انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے 14 اِنچارج ایگزیکٹو انجینئروں (الیکٹریکل) کو اِنچارج سپرنٹنڈنگ انجینئر (الیکٹریکل) کے طور پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ یہ تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور ان کا مقصد محکمہ بجلی کے انتظامی و تکنیکی امور کو مزید مستحکم بنانا ہے۔یہ تعیناتیاں عارضی اور اسٹاپ گیپ بنیادوں پر کی گئی ہیں۔ افسران کو ان کے موجودہ پے اور گریڈ میں ہی تعینات کیا گیا ہے اور انہیں قواعد کے مطابق چارج الاؤنس دیا جائے گا۔ حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ انتظامی بندوبست مستقل ترقی تصور نہیں کیا جائے گا۔حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ مذکورہ تعیناتیاں عدالتوں میں زیر التوا کسی بھی رِٹ پٹیشن کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوں گی اور ان سے افسران کو محکمانہ ترقی کمیٹی یا پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مستقل پروموشن کا کوئی حق حاصل نہیں ہوگا۔یو این ایس کے مطابق مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی افسر کے خلاف منفی رپورٹ سامنے آتی ہے تو اس کی تعیناتی بغیر کسی پیشگی اطلاع کے منسوخ کی جا سکتی ہے۔جن افسران کو اِنچارج سپرنٹنڈنگ انجینئر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، ان میں محمد ایوب خان، محمد یوسف میر، سید احمد وانی، سمیر شرما، لطیف احمد وانی، سنجے گپتا، اعجاز احمد سلامتی، ریاض احمد شیخ، اعجاز مظفر رونگا، طارق رسول وانٹ، عبدالرؤفبٹ، محمد امین شاہ، دیویندر سنگھ بجھرا اور کلدیپ راج شامل ہیں۔ان تعیناتیوں کے ساتھ ہی متعدد تبادلے اور اضافی چارجز بھی سونپے گئے ہیں۔ محمد ایوب خان کو اِنچارج سپرنٹنڈنگ انجینئر جنریشن سرکل،I بارہمولہ، جے کے پی ڈی سی تعینات کیا گیا ہے جبکہ وہ ایگزیکٹو انجینئر ای ڈی ہندواڑہ، کے پی ڈی سی ایل کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ محمد یوسف میر کو اِنچارج سپرنٹنڈنگ انجینئر پی ایم یو، جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔یو این ایس کے مطابق سید احمد وانی کو منیجنگ ڈائریکٹر کے پی ڈی سی ایل سرینگر کا ٹیکنیکل آفیسر مقرر کیا گیا ہے اور انہیں ای ڈی،II سرینگر کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ سمیر شرما کو اِنچارج سپرنٹنڈنگ انجینئر پروجیکٹ سرکل،I جے پی ڈی سی ایل جموں تعینات کیا گیا ہے جبکہ وہ ای ڈی ٹی ایل ایم ڈی،V جے کے پی ٹی سی ایل جموں کا اضافی چارج بھی رکھیں گے۔لطیف احمد وانی کو اِنچارج سپرنٹنڈنگ انجینئر سی وی پی پی ایل جموں و کشمیر مقرر کیا گیا ہے اور وہ ایگزیکٹو انجینئر ای ڈی کشتواڑ جے پی ڈی سی ایل کا اضافی چارج سنبھالیں گے۔ سنجے گپتا کو اِنچارج سپرنٹنڈنگ انجینئر بی ایچ ای پی،I چندرکوٹ، جے کے پی ڈی سی تعینات کیا گیا ہے۔اعجاز احمد سلامتی کو اِنچارج سپرنٹنڈنگ انجینئر (ٹریڈنگ) جے کے پی سی ایل تعینات کیا گیا ہے۔ ریاض احمد شیخ کو اِنچارج سپرنٹنڈنگ انجینئر پروجیکٹ سرکل ساؤتھ اونتی پورہ، کے پی ڈی سی ایل مقرر کیا گیا ہے اور انہیں پروجیکٹ ڈویڑن ریور لیفٹ سرینگر کے ایگزیکٹو انجینئر کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔اعجاز مظفر رونگا کو اِنچارج سپرنٹنڈنگ انجینئر پروجیکٹس سرکل سینٹرل سرینگر، کے پی ڈی سی ایل تعینات کیا گیا ہے جبکہ وہ ای ڈی،IV خانیار کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔ طارق رسول وانیٹ کو اِنچارج سپرنٹنڈنگ انجینئر پلاننگ سرکل کے پی ڈی سی ایل سرینگر مقرر کیا گیا ہے۔عبدالرؤف بٹ کو اِنچارج سپرنٹنڈنگ انجینئر او ایم سرکل بٹووٹ تعینات کیا گیا ہے اور انہیں ای ڈی ڈوڈہ اور ایس ٹی ڈی ڈوڈہ کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ محمد امین شاہ کو اِنچارج سپرنٹنڈنگ انجینئر پروجیکٹس سرکل نارتھ کے پی ڈی سی ایل مقرر کیا گیا ہے جبکہ وہ ای ڈی بارہمولہ کا اضافی چارج بھی رکھیں گے۔دیویندر سنگھ بجھرا کو اِنچارج سپرنٹنڈنگ انجینئر او ایم سرکل،I جے کے پی ٹی سی ایل جموں تعینات کیا گیا ہے جبکہ کلدیپ راج کو اِنچارج سپرنٹنڈنگ انجینئر او ایم سرکل راجوری، جے پی ڈی سی ایل مقرر کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق یہ انتظامی ردوبدل بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ خاص طور پر موسم سرما کے دوران عوام کو بہتر بجلی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔