محکمہ اے آر آئی اینڈ ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ہارٹی کلچر ڈائریکٹوریٹ کا معائینہ کیا

سری نگر//ایڈمنسٹریٹیو ریفارمز اِنسپکشن اینڈ ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ ( اے آر آئی اینڈ ٹی) نے ہارٹی کلچر ڈائریکٹوریٹ کا جامع اِنتظامی معائینہ کیا۔اِنسپکشن ٹیم کی قیادت سیکرٹری ٹیکنیکل ایڈمنسٹریٹیو، ریفارمز، اِنسپکشن اینڈ ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرعبدالکبیر ڈار سمیت دیگر سینئر افسران کر رہے تھے۔اِنتظامی معائینے سرکاری محکموں کی آپریشنل کارکردگی کا اَندازہ لگانے کے لئے اہم ہیں ،یہ متعلقہ محکموں کی پالیسیوں اور پروگراموں کی عمل آوری کا جائزہ لینے میں مدد کرتے ہیں، مطلوبہ نتائج اور عوامی بھلائی کے لئے اے آر آئی کی طرف سے وضع کردہ ماڈل پروفارما کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بناتے ہیں۔ یہ معائینے وسائل کے مؤثر اِستعمال، بہتری کے لئے علاقوں کی نشاندہی کرنے اور بہترین طریقوں اور اِختراعی حل کو فروغ دینے میں بھی مدد کرتے ہیں۔باغبانی جموں و کشمیر کی معیشت میں اہم کردار اَدا کرتی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ پروڈکشن زونوںمیں پھلوں اور سبزیوں کی منڈیوں کے قیام اور ان کی دیکھ دیکھ، مارکیٹنگ رابطے کو بڑھانے اور ممکنہ منڈیوں میں پھلوں کی براہِ راست فراہمی اور جموں و کشمیر سے ہندوستان کے دیگر حصوں اور بین الاقوامی منڈیوں میں پھلوں کی تقسیم کو آسان بنانے کا ذمہ دار ہے۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ جموں و کشمیر کو اِنٹرنیشنل ایگری کلچر اینڈ ہارٹی کلچر ایکسپو۔ 2024 میں پہلا انعام ملا ہے۔ڈاکٹرعبدالکبیر کی سربراہی میں یہ معائینہ اے آر آئی اینڈ ٹریننگ ڈئپارٹمنٹ کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ سرکاری اِداروں کو ان کی اِنتظامی اور آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے میں مدد اور رہنمائی کی جائے تاکہ جموں و کشمیر کی معیشت اور مجموعی ترقی میں اہم کردار اَدا کرسکیں۔