جموں//ہاسپٹلیٹی اینڈ پروٹوکول ( ایچ اینڈ پی ) ڈیپارٹمنٹ کی سیکرٹری اونی لاواسا نے پیر کے روز جموں کے کینال روڈ پر سرکٹ ہاوس کے قریب جاری سٹاف کوارٹرز کی تعمیر کا معائینہ کیا ۔ یہ منصوبہ 3.43 کروڑ روپے کی لاگت سے ایس اے ایس سی آئی اسکیم کے تحت تیار کیا جا رہا ہے اور اسے موجودہ مالی سال کے اختتام تک مکمل کرنے کا ہدف ہے ۔ منصوبہ 95 فیصد مکمل ہو چکا ہے جس میں ایچ اینڈ پی ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کیلئے 12 دو بیڈ روم فلیٹس شامل ہیں ۔ سیکرٹری موصوفہ نے تعمیری کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایگزیکٹو انجینئر اور عمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ موجودہ مالی سال کے اخکتام سے پہلے منصوبے کی فزیکلی اور مالی تکمیل یقینی بنائیں ۔ معائینہ کے بعد ایچ اینڈ پی ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی جس میں لاواسا نے ڈیپارٹمنٹل مسائل بشمول تنظیم نو اور انسانی وسائل کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ یہ مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں ۔ ڈائریکٹر ایچ اینڈ پی اور دیگر ڈیپارٹمنٹل افسران دورے اور میٹنگ کے دوران موجود تھے ۔
جموں و کشمیر حکومت نے کیا وزیر اعظم راحت اسکیم کا آغاز
خلیجی ممالک میں پھنسے بھارتیوں پر اظہار تشویش
وادی میںعید سے قبل 18 سے 20 مارچ تک برف و باراں کی پیشگوئی
محکمہ ایچ اینڈ پی کے سٹاف کوارٹرز تکمیل کے قریب ، سیکرٹری نے معائینہ کیا
آبنائے ہرمز کے راستے ہندوستان پہنچا ’ نندا دیوی‘، بحری جہاز پر لدا ہے 46ہزار ٹن ایل پی جی
ایران کیخلاف جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے:برطانوی وزیراعظم
ایران معاملہ پر مجھے پھنسانے کی تیاری :ٹکر کارلسن
ایران، امریکہ کیساتھ جنگ بندی کیلئے تیار نہیں
ٹرمپ کی بے لگام طاقت نے عالمی نظام اور قوانین پر سوالات کھڑے کردیے
ایران جنگ کیا لوگوں کو الیکٹرک گاڑیوں کی جانب زیادہ کھینچے گی؟










