محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے کلچرل یونٹ سری نگر کا رام باغ میں صوفیانہ سازینا کا انعقاد

سری نگر//’’ آزادی کے اَمرت مہااُتسو‘‘ کے ایک حصے کے طور پر محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے کلچرل یونٹ سری نگر نے جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن کشمیر کے کلچرل یونٹ ہال میں ایک مسحور کن صوفیانہ سازینا پروگرام کا اِنعقاد کیا۔اِس موقعہ پر کلچر ل یونٹ کے فن کاروں نے دِلکش مجموعہ پیش کیا جسے حاضری اور سامعین نے خوب سراہا۔اِس پروگرام میں مشتاق احمد ساز نواز نے سنتور پر سازینا پر فارم کیا ، غلام محمد بٹ انزوالی نے ایک مقبول کشمیری چھکری پیش کی اور گڈہ پر جی ایم کھانڈے نے ساتھ دیا۔تقریب میں موجودمحکمہ کے اَفسران اور ملازمین نے فن کاروں کی خوبصورت پیش کش پر تالیاں بجا کر داد دی۔