مثبت معاملات کی شرح ایک فیصد سے کم:ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ

مثبت معاملات کی شرح ایک فیصد سے کم:ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ

بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ ضلع میں گزشہ ماہ مثبت معاملات میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے اور یہ گزشتہ ہفتے کے دوران ایک فیصد سے بھی کم ہوچکی ہے۔اِن باتوں کا اِظہار ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے میڈیا اَفراد کو ضلع میں جاری کووِڈ منظرنامے ، ویکسی نیشن اور تخفیفی اقدامات کی دیگر کوششوں کے بارے میں جانکاری دینے کے دوران کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں ٹیکہ کاری مہم وسیع پیمانے پرجاری ہے اور اَب تک 45برس سے زیادہ عمر والے لوگوں کو 97.7فیصد کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ 18 برس عمر سے زیادہ آبادی کو 1.30 ٹیکے لگائے گئے ہیں جن میں سے 45برس عمر سے زیادہ لوگوں کو 88000 ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ڈی سی نے کہا کہ پابندیوں میں آسانی دینے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کووِڈ وَباکا خاتمہ ہوگیا ہے بلکہ ہمیں کووِڈ رہنما اَصولوں اور ایس او پیز پر من و عن سختی سے عمل پیرا رہنا ہوگا ۔ اُنہوں نے کہا کہ کووِڈ مناسب طرزعمل ، وسیع پیمانے پر جانچ اور ویکسی نیشن پر سختی سے عمل درآمد ہورہا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں 28کنٹین منٹ زون ہیںاور عوام الناس اور دیگر تمام شراکت داروں سے کووِڈ مناسب طرز عمل ( سی اے بی ) کی سختی سے پیروی کرنے کی اپیل کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ کووِڈ۔19 کے تخفیفی عمل میں صحت ، سول اور پولیس اِنتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے ضلع بھر میں بہتر نتائج برآمد حاصل ہوئے ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے ڈاکٹر کے قومی دِن کے موقعہ پر وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے گزشتہ برس سے انتھک محنت کرنے کے لئے طبی اور نیم طبی عملے کی کوششوں کو سراہا۔ اُنہوں نے کہا کہ میڈیکل اور پیرا میڈیک عملہ محنت ، لگن ، تن دہی سے بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں۔دریں اثنأ ضلعی عوام یہ خبرڈی سی بانڈی پورہ کے آفیشل ٹویٹر اکا @dcbandipora اور ڈی آئی سی بانڈی پورہ کا آفیشل ٹویٹر اکائونٹ @dicbandipora پر پڑھ سکتے ہیں۔